تحریک انصاف کے رہنما نے اس بچے کو یو ں درخت کے ساتھ کیوں باندھ رکھا ہے ؟تفصیلات ایسی کہ جان کر آپ بھی پوچھیں گے کہ ’یہی تبدیلی تھی ‘

تحریک انصاف کے رہنما نے اس بچے کو یو ں درخت کے ساتھ کیوں باندھ رکھا ہے ...
تحریک انصاف کے رہنما نے اس بچے کو یو ں درخت کے ساتھ کیوں باندھ رکھا ہے ؟تفصیلات ایسی کہ جان کر آپ بھی پوچھیں گے کہ ’یہی تبدیلی تھی ‘

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بھکر(ویب ڈیسک) سیاسی جماعت کا پوسٹر پھاڑنے پر معصوم بچے کو بہیمانہ تشدد کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔بھکر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سیاسی جماعت کا پوسٹر پھاڑنے پر 4 سالہ بچے کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنانے والے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ سنگ دل ملزمان نے پوسٹر پھاڑنے پر بچے کو رسیوں اور کھمبے سے باندھ کر غیر انسانی تشدد کیا تھا۔ ملزمان پرویز خاں اور امیر خاں کو تھانہ صدر پولیس نے گرفتار کیا۔ معصوم بچے پر تشدد کی تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔ ملزمان کا تعلق پاکستان تحریک انصاف سے بتایا جاتا ہے۔