لاہور اور راولپنڈی کے سیوریج میں پولیو وائرس کی تصدیق، الرٹ جاری

لاہور اور راولپنڈی کے سیوریج میں پولیو وائرس کی تصدیق، الرٹ جاری
لاہور اور راولپنڈی کے سیوریج میں پولیو وائرس کی تصدیق، الرٹ جاری

  

لاہور(ویب ڈیسک) پولیو کا خطرہ لاہور پر منڈلانے لگا، قومی ادارہ صحت نے شہر کے سیوریج میں پولیو وائرس کی تصدیق کردی۔ راولپنڈی کے سیوریج میں بھی پولیو وائرس کی تصدیق کی گئی ہے۔ ڈی جی ہیلتھ آفس نے دونوں شہروں کیلئے الرٹ جاری کردیا۔

روزنامہ خبریں کے مطابق شہر لاہور میں پولیو وائرس کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ جون میں سیوریج کے نمونے ٹیسٹ کیلئے قومی ادارہ صحت کو بھجوائے گئے تھے جن میں سے آﺅٹ فال روڈ کے سیوریج کے نمونے میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے۔ لاہور میں ڈیڑھ برس بعد آﺅٹ فال روڈ سے سیوریج میں ایک مرتبہ پھر پولیو وائرس کی موجودگی پائی گئی ہے۔

لاہور کے علاوہ راولپنڈی کے سیوریج میں بھی پولیو وائرس کی تصدیق کی گءی ہے۔ جس کے بعد ڈی جی ہیلتھ آفس نے دونوں شہروں کیلئے الرٹ جاری کرتے ہوئے فوری طور پر خصوصی پولیو مہم شروع کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور