کاکردگی کی بنیاد پر الیکشن لڑیں گے، پیپلزپارٹی جیتے گی: کرشنا کماری

کاکردگی کی بنیاد پر الیکشن لڑیں گے، پیپلزپارٹی جیتے گی: کرشنا کماری
کاکردگی کی بنیاد پر الیکشن لڑیں گے، پیپلزپارٹی جیتے گی: کرشنا کماری

  

عمرکوٹ (سید ریحان شبیر)پیپلزپارٹی ضلع تھرپارکر  کا ننگرپارکر میں ورکرز کنونشن جس  سے خطاب کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کی سینٹر کرشنا کماری سینٹر گیانچند رانا ہیمرسنگھ قاسم سراج سومرو سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر کھٹومل جیون وغیرہ  نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی تھرپارکر سمیت پورے پاکستان میں بھرپور کامیابی حاصل کرے گی ۔

پیپلزپارٹی اپنی کارکردگی کی بنیاد پر مقابلہ کریں گی سینٹر کرشنا کماری کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو کی قیادت میں پیپلزپارٹی بھرپور عوامی   مقبولیت حاصل کریں گی پیپلزپارٹی نے ھمیشہ اقلیت کے حقوق کی بات کی ہے اور اقلیتی عوام نےبھی ھمیشہ پیپلزپارٹی پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے پاکستان میں بسنے والے اقلیتی عوام سچے محب وطن ہے     سینٹر گیانچند سینٹر کرشنا کماری نےکہا پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی ہے ۔

ورکرز کنونشن سے پیپلزپارٹی کے قومی وصوبائی امیدواروں رانا ہمیرسنگھ قاسم سراج سومرو ڈاکٹر مہیش ملانی پیر نورمحمد شاہ جیلانی   سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر کھٹومل پونجومل وغیرہ نے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی عوام کی جماعت ہے اور پیپلزپارٹی نے گذشتہ دس سالوں میں تھر میں اربوں روپے کے ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے ہیں تھر میں تعلیم صحت پینے کےپانی فراہمی آب ونکاسی سمیت تھر روڈز وغیرہ کے ریکارڈ کام کراکر عوام کو ہرممکن سہولیات دی گئی اور انشاءاللہ عوام کے اعتماد پر پورا اترا جائے گا پیپلزپارٹی غریب عوام کی  جماعت ہے ورکرز کنونشن سے   ننگرپارکر کے حلقے پی  ایس  "55"پر صوبائی امیدوار قاسم سراج سومرو  نے  کہا کہ وہ اس حلقے   عوام کی خدمت کاجذبہ  لیکر انتخابات میں آئے اورانشاءاللہ عوام کےاعتماد پر پورا اترا جائے گا ۔

پیپلزپارٹی کے رہنماؤں  نے کارکنوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ چیرمین بلاول بھٹو کا پیغام گھر گھر پہنچایا  جائے عوام "25"جولائی کو تیر پر ٹھپہ لگا کر پیپلزپارٹی کے امیدواروں کو کامیاب کریں ورکرز  کنونشن میں بڑی تعداد میں پیپلزپارٹی کے ورکروں نے شرکت کی ورکرز کنونشن سے پیپلزپارٹی کے  سینئر ورکرز نے بھی خطاب کرکے جیالوں کا لہو گرم کیا جیالوں نے ڈھول کی  تھاپ پارٹی ترانوں پر  والہانہ رقص بھی کیا ورکرز کنونشن میں خواتین ورکرز نےبھی بھرپور شرکت کی۔

مزید : علاقائی /سندھ /عمرکوٹ