جہانگیر ترین لندن سے واپس آنے کے بعد اس وقت کہاں ہیں ؟ ویڈیو دیکھ کر پی ٹی آئی کارکنان بھی خوش ہو جائیں گے کیونکہ ۔۔۔

جہانگیر ترین لندن سے واپس آنے کے بعد اس وقت کہاں ہیں ؟ ویڈیو دیکھ کر پی ٹی آئی ...
جہانگیر ترین لندن سے واپس آنے کے بعد اس وقت کہاں ہیں ؟ ویڈیو دیکھ کر پی ٹی آئی کارکنان بھی خوش ہو جائیں گے کیونکہ ۔۔۔

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین کے بارے میں افواہیں گرم تھیں کہ وہ ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے پر ناراض ہو کر لندن جاچکے ہیں لیکن انہوں نے اس وقت ان افواہوں کو غلط ثابت کردیا جب وہ اتوار اور پیر کی درمیانی شب پاکستان واپس آگئے تھے اور اب انہوں نے کپتان کے ہمراہ الیکشن مہم کا بھی آغاز کر دیاہے۔

تفصیلات کے مطابق آج لاہور میں بند توڑ بارش ہوئی جس کے باعث نظام زندگی مکمل طور پر مفلوج ہو کر رہ گیاہے ، صوبائی دارلحکومت میں شدید بارش کے باعث سڑکوں پر پانی کھڑا ہو گیا جبکہ مال روڈ پر انتہائی بڑا شگاف پڑ گیا اور بارش کا پانی مسلسل اس میں داخل ہو تا رہا جس کے باعث جی پی او کے قریب واقع قدیم عمارتوں کو نقصان پہنچنے کا خدشہ پید ا ہو گیا تاہم انتظامیہ کی جانب سے اس میں مٹی ڈال کر اسے بند کرنے کی کوشش کی جارہی ہے تاہم ایسی صورتحال میں عمران خان میدان میں آئے اور انہوں نے ” پیرس “ کا دورہ کرنے کا اعلان کیا اور گاڑی میں بیٹھ کر نکل پڑے ، اس موقع پر دیگرسینئر رہنماﺅں کے علاوہ جہانگیر ترین بھی ان کے ہمراہ تھے جو کہ ایک روز قبل ہی لندن سے واپس پاکستان پہنچے ہیں ۔ عمران خان نے جہانگیر ترین کے ہمراہ مال روڈ اور لکشمی چوک سمیت دیگر علاقوں کا دورہ کیا ۔

ویڈیو دیکھیں:

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور