حسن عسکری کا متاثرہ علاقوں کا دورہ، انتظامیہ کو ہدایات دیں

حسن عسکری کا متاثرہ علاقوں کا دورہ، انتظامیہ کو ہدایات دیں
حسن عسکری کا متاثرہ علاقوں کا دورہ، انتظامیہ کو ہدایات دیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) صوبائی دارالحکومت میں 16 گھنٹے تک لگاتار ہونے والی موسلا دھار بارش کے بعد بالاخر نگران سرکار کو ہوش آ گیا، نگران وزیرِاعلیٰ پنجاب حسن عسکری نے بارش سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور انتظامیہ کو پانی نکالنے اور شہریوں کی مشکلات حل کرنے کے لئے ہدایات کیں۔

دنیا نیوز کے مطابق لاہور میں ہونیوالی طوفانی بارش نے شہریوں کو شدید پریشان کیا، پانی گھروں میں داخل ہو گیا لیکن انتظامیہ کا کہیں نام ونشان نظر نہیں آیا ،بارش تھمی تو نگران حکومت کو بھی شہریوں کی حالت دیکھنے کا خیال آگیا۔ نگران وزیرِاعلیٰ پنجاب حسن عسکری بارش سے متاثرہ علاقوں میں پہنچے اور انتظامیہ کو مسئلے کے فوری حل کیلئے ہدایات دیں۔ حسن عسکری کا کہنا تھا کہ تیس سال پہلے اتنی بارش ہوئی تھی تاہم اب نکاسی آب کا کام تیزی سے جاری ہے، کام ہونے کی وجہ سے پانی اورنج لائن کے نیچے تک گیا، اگر کام نہ ہو رہا ہوتا تو شاید پانی نیچے کی طرف نہ جاتا۔مال روڈ پر پڑنے والے گڑھے پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحقیقات کیلئے انویسٹی گیشن کمیٹی بنادی ہے، کمیٹی کی رپورٹ آنے میں چند دن لگیں گے، اس کے بعد پتہ چلے گا گڑھا کیسے پڑا؟ا س کے بعد ذمہ داران کا تعین کیا جائیگا۔

مزید :

قومی -