’نئی گاڑی خرید لی ہے۔۔۔‘ نوجوان لڑکی کی مہنگی ترین گاڑی کے ساتھ تصویر، لیکن دراصل اس تصویر کی حقیقت کیا ہے؟ جان کر آپ واقعی ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہوجائیں گے

’نئی گاڑی خرید لی ہے۔۔۔‘ نوجوان لڑکی کی مہنگی ترین گاڑی کے ساتھ تصویر، لیکن ...
’نئی گاڑی خرید لی ہے۔۔۔‘ نوجوان لڑکی کی مہنگی ترین گاڑی کے ساتھ تصویر، لیکن دراصل اس تصویر کی حقیقت کیا ہے؟ جان کر آپ واقعی ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہوجائیں گے

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) سوشل میڈیا کی اس افادیت سے انکار ممکن نہیں کہ اس نے عام لوگوں کو زبان دے دی ہے مگر کچھ شہرت کے بھوکے لوگوں کی توجہ حاصل کرنے کے لیے کچھ ایسی بھونڈی پوسٹس کرتے رہتے ہیں کہ دیگر صارفین ان پر ہنسے بغیر نہیں رہ پاتے۔ میل آن لائن نے اپنی ایک رپورٹ میں ایسی ہی کچھ پوسٹس یکجا کی ہیں۔ پہلی پوسٹ میں ایک لڑکی لگژری پورشے گاڑی کے ساتھ سیلفی لے کر پوسٹ کرتی ہے اور لکھتی ہے کہ ”میں نے نئی گاڑی خرید لی ہے۔“ساتھ ہی وہ ایک اور سیلفی بھی پوسٹ کرتی ہے جس میں اس گاڑی کی چابی دکھا رہی ہوتی ہے۔ اب گاڑی دیکھ کر تو صارفین متاثر ہوئے لیکن اگلی تصویر میں موجود گاڑی کی چابی نے لڑکی کے جھوٹ کا بھانڈا پھوڑ دیا۔ یہ چابی پورشے کی نہیں بلکہ چین کی بنائی ہوئی ایک سستے برانڈ کی گاڑی کی تھی۔ یوں لوگوں کو معلوم ہو گیا کہ لڑکی نے سڑک کنارے کھڑی کسی دوسرے کی گاڑی کے ساتھ تصویر لے کر شیخی بگھاری ہے۔

اگلی پوسٹ میں بھی ایک لڑکی کی سیلفی ہے جو چاروں طرف سے لڑکوں میں گھری ہوئی ہوتی ہے۔ لڑکی اپنی اس سیلفی کے ساتھ لکھتی ہے کہ ”اوہ مائی گاڈ، میرے چاروں طرف لڑکے ہی لڑکے ہیں۔“ اب یہ بتا کر لڑکی شاید خود کو مہوش حیات ظاہر کرنا چاہ رہی تھی، جس کی ایک جھلک دیکھنے کو ہزاروں لڑکے بالے بے چین ہو رہے ہیں، لیکن اس کی پوسٹ کے کچھ ہی دیر بعد اس کے کمنٹس میں ایک صارف کی طرف سے اسی لڑکی کی ایک اور تصویر پوسٹ کر دی گئی۔ اس صارف نے لکھا کہ یہ میری کلاس فیلو ہے اور ہم کلاس میں لیکچر لے رہے ہیں۔ اس کے اردگرد نظر آنے والے لڑکے کوئی اور نہیں بلکہ ہم کلاس فیلوز ہیں۔یوں یہ لڑکی موقع پر ہی پکڑی گئی۔

رپورٹ میں تیسری پوسٹ بھی ایک لڑکی ہی کی ہے، جس نے دو تصاویر ایک ساتھ پوسٹ کر رکھی ہوتی ہیں۔ ایک لڑکپن کی، جس میں وہ کافی بدصورت لگ رہی ہوتی ہے اور دوسری نوجوانی کی، جس میں وہ سبھا کی پری نظر آ رہی ہوتی ہے۔ ان تصاویر کے ساتھ وہ لکھتی ہے کہ ”محتاط.... میں وہی ہوں جسے تم مڈل سکول میں بدصورت کہتے تھے۔“ اس کی پوسٹ پر کمنٹس میں سیوالی نامی ایک لڑکے نے اس کا بھانڈا پھوڑ دیا۔ سیوالی نے لکھا کہ ”ہم سکول میں ایک ساتھ پڑھتے تھے اور وہاں تمہیں کوئی بھی بدصورت نہیں کہتا تھا۔ اپنی اصلی تصویر پوسٹ کرو اور نکلو یہاں سے۔“یوں سیوالی نے دنیا کو بتا دیا کہ اس نے جو اپنی خوبصورت والی تصویر پوسٹ کی ہے وہ اس کی ہے ہی نہیں۔

رپورٹ کے مطابق کچھ صارفین ایسے بھی ہوتے ہیں جو ازراہِ مذاق دانستہ ایسی پوسٹس کرتے ہیں جو پڑھنے یا دیکھنے والوں کے چہروں پر مسکراہٹ لے آتی ہیں۔ ایسے ہی ساشے نامی ایک لڑکی نے اپنی سیلفی پوسٹ کی جس میں وہ کافی موٹی اور بھدی لگ رہی ہوتی ہے لیکن وہ سیلفی کے ساتھ لکھتی ہے کہ ”میرے سارے دوست کہتے ہیں کہ میں ٹیلر سوِفٹ جیسی لگتی ہوں۔“ایک لڑکے نے بھی ایسے ہی لوگوں کو ہنسانے اور اپنی پوسٹ کو مقبول بنانے کے لیے اپنی ایک سیلفی پوسٹ کی جس میں اسے ریت پر لیٹے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ساتھ ہی وہ لکھتا ہے کہ ”ساحل سمندر پر چھٹی مناتے ہوئے۔“ تاہم ساتھ ہی وہ ایک اور تصویر بھی پوسٹ کرتا ہے جس میں وہ ایک پارک میں لیٹا ہوتا ہے اور اس نے نیچے ایسا کمبل بچھایا ہوتا ہے جس کی رنگت اور بناوٹ ریت جیسی ہوتی ہے۔ یوں پہلی تصویر کی حقیقت خود ہی سامنے آ گئی۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /برطانیہ