اس امریکی خاتون کی زرافے کے ساتھ ایک ایسی تصویر سامنے آگئی کہ پوری دنیا میں ہنگامہ برپاہوگیا کیونکہ۔۔۔

اس امریکی خاتون کی زرافے کے ساتھ ایک ایسی تصویر سامنے آگئی کہ پوری دنیا میں ...
اس امریکی خاتون کی زرافے کے ساتھ ایک ایسی تصویر سامنے آگئی کہ پوری دنیا میں ہنگامہ برپاہوگیا کیونکہ۔۔۔

  

کیپ ٹاﺅن(مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا میں نایاب جانوروں کے تحفظ کے لیے ایک تحریک چلی ہوئی ہے اور ایسے میں جنوبی افریقہ سے ایک امریکی خاتون کی نایاب سیاہ زرافے کے ساتھ ایسی تصویر منظرعام پر آ گئی ہے کہ پوری دنیا میں ہنگامہ برپا ہو گیا۔ ٹیلیگراف کی رپورٹ کے مطابق اس 37سالہ خاتون کا نام ٹیس تھامپسن ٹیلے ہے جو جنوبی افریقہ میں شکار کے لیے گئی اور وہاں نایاب زرافے کو گولی مار کر موت کے گھاٹ اتار ڈالا۔اس کی سامنے آنے والی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اس نے مردہ حالت میں پڑے سیاہ زرافے کے سر پر پاﺅں رکھا ہوتا ہے اور ایک ہاتھ میں بندوق اٹھائے خوشی کا اظہار کر رہی ہوتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ٹیس تھامپسن نے خود یہ تصویر فیس بک پر پوسٹ کی ہے اور اس کے ساتھ لکھا ہے کہ ”میں نے بہت دعائیں مانگی تھیں اس دن کی، آج میرا یہ خواب پورا ہو گیا۔ میں نے اس نایاب سیاہ زرافے کو دیکھا، کچھ دیر تک اس کا پیچھا کیا اور پھر اسے مار گرایا۔“جب دنیا بھر سے اس کی پوسٹ پر شدید تنقید شروع ہوئی تو اس نے اسے ڈیلیٹ کر دیا۔ اس نے پوسٹ میں مارے جانے والے زرافے کے متعلق یہ بھی بتایا کہ ”اس کی عمر 18سال تھی۔ اس کا وزن 1814کلوگرام تھا اور اس سے 907کلوگرام گوشت حاصل ہوا۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس /بین الاقوامی