وہ شہر جہاں بسوں پر فحش فلموں کی اداکاراﺅں کی تصاویر لگا دی گئیں کیونکہ۔۔۔

وہ شہر جہاں بسوں پر فحش فلموں کی اداکاراﺅں کی تصاویر لگا دی گئیں کیونکہ۔۔۔
وہ شہر جہاں بسوں پر فحش فلموں کی اداکاراﺅں کی تصاویر لگا دی گئیں کیونکہ۔۔۔

  

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) فحش فلمیں یا فحش فلموں کے اداکاروں اور اداکاراﺅں کی تصاویر موبائل فون میں چھپا کر رکھنے کی بات آئے تو آدمی یقین بھی کر لے لیکن آپ یہ سن کر دنگ رہ جائیں گے کہ بھارت کے ایک شہر میں فحش اداکاروں اور اداکاراﺅں کی تصاویر پبلک ٹرانسپورٹ پر لگا دی گئی ہیں اور یہ بسیں پورے شہر میں دندناتی پھر رہی ہیں۔ ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق باسی کیلی نامی ایک شخص نے اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر ان بسوں کی کچھ تصاویر پوسٹ کی ہیں جن پر متعدد فحش اداکاروں اور اداکاراﺅں کی تصویریں بنی ہوئی ہیں۔

باسی کیلی نے پوسٹ میں لکھا ہے کہ ”یہ بسیں کیرالہ میں چل رہی ہیں۔ انہیں دیکھ کر آپ ہنسے بغیر نہیں رہ سکتے۔“رپورٹ کے مطابق ان بسوں پر جن اداکاراﺅں کی تصاویر بنائی گئی ہیں ان میں سنی لیونی اور میاخلیفہ و دیگر شامل ہیں۔کیلی کی اس پوسٹ پر ایک شخص نے لکھا ہے کہ ”بسوں پر یہ تصاویر اس لیے لگائی گئی ہوں گی کیونکہ ان تصاویر سے ڈاکٹر، پلمبر، سائنسدان، ٹیچر، ڈرائیور، پولیس مین حتیٰ کہ ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے شخص کی توجہ حاصل کی جا سکتی ہے۔“واضح رہے کہ یہ بسیں پرائیویٹ کمپنی چیکوز ٹورز اینڈ ٹریولز(Chikkoos Tours & Travels)کی ہیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /بین الاقوامی