شہزادہ ہیری کی اہلیہ میگھن مارکل ’امید‘ سے ہو گئیں، ڈاکٹر کو چیک کروایا تو اس نے ایسا انکشاف کر دیا کہ ہر کوئی حیران رہ گیا، جان کر ملکہ برطانیہ بھی ’لڈی‘ ڈالنے لگ جائیں
لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) تقریباً ایک ماہ پہلے برطانوی شہزادے ہیری اور امریکی اداکارہ میگھن مارکل کی شادی ہوئی جسے پوری دنیا میں دیکھا گیا اور سوشل میڈیا پر بھی اس کے خوب چرچے رہے۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔نیا اسلام آباد ایئر پورٹ آسیب زدہ ؟ وہاں رات کو کام کرنے والے ملازمین کے ساتھ کیا ہوتا ہے ؟ جان کر ہر پاکستانی خوفزدہ ہوجائے
دونوں کے تعلق کی ابتداءنومبر 2016ءمیں ہوئی اور ایک سال بعد دونوں کی منگنی کا اعلان کر دیا گیا۔ شادی کے صرف ایک مہینے بعد ہی میگھن مارکل کے ”امید“ سے ہونے کی خبریں سامنے آ گئی ہیں اور برطانیہ کے ایک معروف میگزین کا کہنا ہے کہ میگھن مارکل ہنی مون کے دوران حاملہ ہوئیں اور جب ڈاکٹر سے چیک اپ کروایا گیا تو اس نے ایسا انکشاف کر دیا کہ ہر کوئی خوشگوار حیرت میں مبتلا ہو گیا ہے۔
برطانوی میگزین نے کے مطابق ہیری اور میگھن کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش متوقع ہے اور دونوں نے خاندان کے قریبی لوگوں کو یہ خوشخبری سنا دی ہے۔ برطانوی میگزین نے مزید لکھا ہے کہ یہ خبر ملنے پر شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن، شہزادہ چارلس اور ملکہ برطانیہ بہت خوش ہیں۔