بارش سے پیدا ہونے والی صورتحال کی ذمہ دار نگران حکومت، برسات میں مجھ سمیت تمام وزرا اور افسران سڑکوں پر ہوتے تھے،شہباز شریف

بارش سے پیدا ہونے والی صورتحال کی ذمہ دار نگران حکومت، برسات میں مجھ سمیت ...
بارش سے پیدا ہونے والی صورتحال کی ذمہ دار نگران حکومت، برسات میں مجھ سمیت تمام وزرا اور افسران سڑکوں پر ہوتے تھے،شہباز شریف

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ نگران حکومت نے مون سون بارشوں سے پہلے کوئی انتظامات نہیں کیے لہٰذا بارش سے پیدا ہونے والی صورتحال کی تمام تر ذمہ دار نگران حکومت ہے۔

جیو نیوز سے گفتگو میں شہباز شریف نے کہا کہ لاہور کی صورتحال کی ذمے دارنگران حکومت ہے جس نے انتظامات نہیں کیے۔ نگران حکومت نے مون سون بارشوں سے پہلے کوئی انتظامات نہیں کیے، نگران حکومت کو ایک ماہ ہوگیا ہے لیکن انہوں نے صوبے کی طرف توجہ نہیں دی۔انہوں نے کہا کہ برسات میں مجھ سمیت تمام وزراءاور افسران سڑکوں پر ہوتے تھے اور مون سون بارشوں سے ایک ماہ قبل ڈرینوں کی صفائی کرانی ہوتی ہے جو کہ نہیں کرائی گئی۔شہباز شریف کا کہنا ہے کہ لاہور میں بارش ہونے کے 16 گھنٹے بعد یاد آیا کہ باہر نکل کر دیکھا جائے تاہم بارش سے پیدا ہونے والی صورتحال کی تمام تر ذمے داری نگران حکومت پر ہے۔

مزید : قومی