’جو جوڑے شادی کے فوراً بعد سب کے سامنے یہ کام کرتے ہیں ان کی طلاق کا خطرہ بہت زیادہ ہوتا ہے‘

’جو جوڑے شادی کے فوراً بعد سب کے سامنے یہ کام کرتے ہیں ان کی طلاق کا خطرہ بہت ...
’جو جوڑے شادی کے فوراً بعد سب کے سامنے یہ کام کرتے ہیں ان کی طلاق کا خطرہ بہت زیادہ ہوتا ہے‘

  

لندن(نیوز ڈیسک)اگرچہ ہر ازدواجی تعلق دوسرے سے مختلف ہوتا ہے لیکن تحقیق کاروں نے ایک ایسی علامت کا سراغ لگایا ہے جو کسی بھی ازدواجی تعلق میں ظاہر ہوجائے تو اس بات کا بھاری امکان موجود ہوتا ہے کہ جلد یا بدیر اس جوڑے میں طلاق ہوجائے گی۔

دی انڈیپینڈنٹ کے مطابق سائنسی جریدے ”پرسنالٹی اینڈ سوشل سائیکالوجی“ میں شائع ہونے والی ایک تحقیق کیلئے سائنسدانوں نے 13 سال تک 168 شادی شدہ جوڑوں پر تحقیق کی۔ اس تحقیق کا مقصد یہ پتہ چلانا تھا کہ وہ کون سی علامات ہیں جو ایک مضبوط اور پائیدار ازدواجی تعلق کی جانب اشارہ کرتی ہیںا ور وہ کون سی علامات ہیں جو ایک کمزور اور ٹوٹنے کے خدشے سے دوچار تعلق کی جانب اشارہ کرتی ہے۔

اس تحقیق کے دوران یہ حیرت انگیز بات سامنے آئی کہ جو ازدواجی جوڑے شروع سے ہی سب کے سامنے ایک دوسرے کے ساتھ غیر معمولی اظہار محبت کرتے ہیں، ایسا اظہار محبت جو بعض اوقات سمجھ سے بالا تر نظر آتا ہے، ان کے درمیان طلاق کا خدشہ زیادہ ہوتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ انہوں نے دیکھا کہ شادی کے پہلے سات سال کے دوران طلاق کے انجام سے دوچار ہونے والے جوڑے شروع دن سے ہی ایک دوسرے کے ساتھ دوسروں کے سامنے غیر معمولی اظہار محبت کا اظہار کرتے تھے۔

ریلیشن شپ سائیکالوجسٹ میڈلین میسن نے تحقیق کے نتائج کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ”بعض لوگ جنس مخالفت میں سطحی دلچسپی کو محبت سمجھ بیٹھتے ہیں۔ یہ دلچسپی اگرچہ بہت شدید ہوتی ہے لیکن بہرحال عاضی نوعیت کی ہوتی ہے اور ایک دن اسے ختم ہونا ہوتا ہے۔ بعض اوقات آپ کسی کی ظاہری شکل و صور ت پر فدا ہوتے ہیں اور بعض اوقات ان کی ادائیں آپ کو اپنے سحر میں گرفتار کرلیتی ہیں لیکن کچھ عرصے بعد یہ سحر ختم ہونے لگتا ہے۔ بعض اوقات اس سحر کو ختم ہونے میں سالوں میں لگ سکتے ہیں لیکن یہ سچی اور گہری محبت نہیں ہوتا لہٰذا بالآخر ختم ہوجاتا ہے۔ تب ہم سوچتے ہیں کہ یہ لوگ تو آپس میں ہروقت بے پناہ محبت کا اظہار کرتے تھے، لیکن حقیقت یہ ہوتی ہے کہ ان کی ایک دوسرے میں دلچسپی دل سے نہیں محض سطحی نوعیت کی ہوتی ہے۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس /برطانیہ