کیا بارش کل بھی جاری رہے گی؟ محکمہ موسمیات نے اعلان کر دیا

کیا بارش کل بھی جاری رہے گی؟ محکمہ موسمیات نے اعلان کر دیا
کیا بارش کل بھی جاری رہے گی؟ محکمہ موسمیات نے اعلان کر دیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) محکمہ موسمیات نے صوبہ پنجاب میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ مون سون کا دوسرا سپیل مزید 2 روز تک جاری رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔نیا اسلام آباد ایئر پورٹ آسیب زدہ ؟ وہاں رات کو کام کرنے والے ملازمین کے ساتھ کیا ہوتا ہے ؟ جان کر ہر پاکستانی خوفزدہ ہوجائے 

ڈی جی میٹ محمد ریاض کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے 7 روز قبل سے بارشوں کی پیش گوئی کی جا رہی تھی اور اب پنجاب بھر میں بارشوں کا سلسلہ دو روز تک جاری رہے گا۔

ڈی جی میٹ کے مطابق لاہور کو بارشوں کیساتھ ساتھ ٹھنڈی ہوائیں بھی گھیرے میں لے لیں گے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ درجہ حرارت میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے اور لاہور کا درجہ حرارت کم سے کم 24 ڈگری سنٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ 34 ڈگری سینٹی گریڈ ہونیکا امکان ہے۔

مزید : علاقائی /پنجاب