مردہ خانے میں کام کرنے والا شخص رات کو لاشیں چیک کرنے گیا تو ایسا منظر کہ دیکھ کر پیروں تلے زمین نکل گئی، ایک خاتون کی لاش سے۔۔۔

مردہ خانے میں کام کرنے والا شخص رات کو لاشیں چیک کرنے گیا تو ایسا منظر کہ دیکھ ...
مردہ خانے میں کام کرنے والا شخص رات کو لاشیں چیک کرنے گیا تو ایسا منظر کہ دیکھ کر پیروں تلے زمین نکل گئی، ایک خاتون کی لاش سے۔۔۔

  

جوہانسبرگ(نیوز ڈیسک)مردہ خانے کا ماحول تو ویسے ہی بہت خوفناک ہوتا ہے لیکن آدھی رات کے وقت کوئی مردہ زندہ ہو جائے تو آپ اندازہ کر سکتے ہیں کہ خوف و ہراس کا کیا عالم ہو سکتا ہے۔ یہ عجیب و غریب واقعہ جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ کے ایک مردہ خانے میں پیش آیا جہاں کار حادثے میں ہلاک ہونے والی ایک خاتون کی لاش لائی گئی تھی۔

ویب سائٹ ٹائمز لائیو کے مطابق اس خاتون کی کار کو حادثہ پیش آیا تھا جس کے نتیجے میں اس کی موت واقع ہو گئی۔ اس کی موت کی تصدیق ایمبولینس سروس ڈسٹریس الرٹ کے تربیت یافتہ عملے نے بھی کی تھی جس کے بعد لاش کو قریبی مردہ خانے میں منتقل کر دیا گیا تھا۔

رات کے وقت مردہ خانے کا ایک اہلکار لاشوں کا معائنہ کر رہا تھا کہ یہ دیکھ کر اس کے رونگٹے کھڑے ہو گئے کہ خاتون، جسے موقع پر مردہ قرار دے کر لایا گیا تھا، کے جسم میں حرکت ہو رہی تھی۔ اس کے شور مچانے پر دیگر عملہ بھی متحرک ہو گیا اور فوری طور پر اس خاتون کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ڈاکٹروں نے تفصیلی معائنہ کیا تو معلوم ہوا کہ خاتون میں زندگی کے آثار موجود تھے، جس کے بعد اسے ہوش میں لانے کی کوشش شروع کر دی گئی۔

دوسری جانب ایمبولینس سروس کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ان کا عملہ اعلٰی تربیت یافتہ ہے، جس نے اس بات کی پوری طرح تسلی کی تھی کہ خاتون کے جسم میں زندگی کے کوئی آثار موجود نہیں تھے۔ اس کے بعد یہ کیسے ممکن ہوا کہ اس نے سانس لینی شروع کر دی، ایمبولینس سروس انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ معاملہ ان کی سمجھ سے بالاتر ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس