فٹ بال ورلڈکپ میں ایسی ٹیم نے کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا جو 24 سال سے اس دن کا انتظار کر رہی تھی، یہ کون سی ٹیم ہے اور کسے شکست دے کر اگلے مرحلے میں پہنچی؟ حیران کن خبر آ گئی

فٹ بال ورلڈکپ میں ایسی ٹیم نے کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا جو 24 سال سے ...
فٹ بال ورلڈکپ میں ایسی ٹیم نے کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا جو 24 سال سے اس دن کا انتظار کر رہی تھی، یہ کون سی ٹیم ہے اور کسے شکست دے کر اگلے مرحلے میں پہنچی؟ حیران کن خبر آ گئی

  

سینٹ پیٹرزبرگ (ڈیلی پاکستان آن لائن) سوئیڈن نے فٹ بال ورلڈ کپ میں سوئٹزرلینڈ کو 0-1 سے شکست دے کر 24 سالوں میں پہلی مرتبہ کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔شہزادہ ہیری کی اہلیہ میگھن مارکل ’امید‘ سے ہو گئیں، ڈاکٹر کو چیک کروایا تو اس نے ایسا انکشاف کر دیا کہ ہر کوئی حیران رہ گیا، جان کر ملکہ برطانیہ بھی ’لڈی‘ ڈالنے لگ جائیں 

سوئیڈن اس سے قبل 1994ءمیں امریکہ میں ہونے والے عالمی کپ کے کوارٹر فائنل میں پہنچا تھا۔میچ میں مجموعی طور پر سوئٹزرلینڈ کی بال پر حکمرانی رہی تاہم میچ کے 66 ویں منٹ میں سوئیڈن کے ایمل فورسبرگ نے گول سکور کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلا دی جو فیصلہ کن ثابت ہوئی۔

سوئیڈن کی جانب سے گول پر 12 جبکہ سوئٹزرلینڈ کی جانب سے 18 شاٹس گول پر مارے گئے تاہم سوئٹزرلینڈ کی طرف سے ایک مرتبہ بھی گیند گول پوسٹ میں نہ گئی۔ سوئیڈن کا کوارٹر فائنل میں مقابلہ انگلینڈ اور کولمبیا کے درمیان میچ کے فاتح سے ہوگا۔

مزید : کھیل