پہلا ٹی 20، انگلینڈ نے بھارت کو جیت کیلئے 160 رنز کا ہدف دیدیا
مانچسٹر (ڈیلی پاکستان آن لائن) انگلینڈ نے پہلے ٹی 20 میچ میں بھارت کو جیت کیلئے 160 رنز کا ہدف دیدیا ہے۔ انگلینڈ کی جانب سے جوز بٹلر نے سب سے زیادہ69 رنز بنائے جبکہ بھارت کی جانب سے کلدیپ یادیو نے 5 وکٹیں حاصل کیں۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔شہزادہ ہیری کی اہلیہ میگھن مارکل ’امید‘ سے ہو گئیں، ڈاکٹر کو چیک کروایا تو اس نے ایسا انکشاف کر دیا کہ ہر کوئی حیران رہ گیا، جان کر ملکہ برطانیہ بھی ’لڈی‘ ڈالنے لگ جائیں
مانچسٹر میں کھیلے جا رہے میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جس نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز بنائے۔ انگلینڈ کی جانب سے جوز بٹلر 46 گیندوں پر 2 چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے 69 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ دیگر بلے بازوں میں جیسن روئے نے 30، ایلکس ہیلز نے 8، این مورگن نے 7، ڈیوڈ ویلی نے 29 اور لائم پلنکٹ نے 3 رنز بنائے جبکہ جونی بیرسٹو، جو روٹ اور کرس جورڈن کوئی سکور بنانے میں کامیاب نہیں ہو سکے۔
بھارت کی جانب سے کلدیپ یادیو سب سے کامیاب باﺅلر رہے جنہوں نے 4 اوورز میں 24 رنز کے عوض 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ اومیش یادیو نے 2 اور ہردیک پانڈیا نے ایک وکٹ حاصل کی۔