’حاجیوں کو اتنے پیسے واپس کیے جائیں گے‘وزیر مذہبی امور نے حجاج کرام کو خوشخبری سنادی

’حاجیوں کو اتنے پیسے واپس کیے جائیں گے‘وزیر مذہبی امور نے حجاج کرام کو ...
’حاجیوں کو اتنے پیسے واپس کیے جائیں گے‘وزیر مذہبی امور نے حجاج کرام کو خوشخبری سنادی

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری کا کہنا ہے کہ حجاج کرام کو 25 سے 58 ہزار روپے واپس کیے جائیں گے۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری کا کہنا تھا کہ آج (بدھ سے) روڈ ٹو مکہ کی سہولت کا آغاز کردیا جائے گا جس کے تحت 25 سے 30 افراد اسلام آباد میں مستفید ہوں گے ، اس مقصد کیلئے سعودی عرب سے 61 رکنی وفد اسلام آباد پہنچ چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ برس ایک لاکھ 75 ہزار حجاج کرام نے حج کی سعادت حاصل کی تھی اور رواں سال 2 لاکھ لوگ فریضہ حج ادا کریں گے ، سرکاری حج سکیم کے تحت ایک لاکھ 23 ہزار 316 عازمین حج کی سعادت حاصل کریں گے۔ حجاج کرام کو 25 سے 58 ہزار روپے تک واپس کیے جائیں گے۔

مزید : قومی