ای بی ایم کے ینگ لیڈرز کانفرنس کے ساتھ تعاون کے مسلسل 18سال

ای بی ایم کے ینگ لیڈرز کانفرنس کے ساتھ تعاون کے مسلسل 18سال

لاہور(پ ر) برانڈڈ بسکٹس کی صنعت میں پاکستان کی صف اول کی بسکٹس بنانے والی کمپنی "انگلش بسکٹ مینوفیکچررز"کے تعاون سے اس سال 18ویں ینگ لیڈرز کانفرنس منعقد کی جارہی ہے۔ یاد رہے کہ سال 2002سے اسکول آف لیڈرشپ کی ینگ لیڈرز کانفرنس کے لیے EBM فاونڈنگ پارٹنرز کا کردار ادا کررہاہے اور یہ تعاون ہر سال پیش کیا جاتاہے۔18ویں ینگ لیڈرز کانفرنس چھ روز تک جاری رہے گی جس کاآغاز یکم جولائی سے لاہور میں کیاگیا ہے، جو پہلے چار روز لاہور میں جبکہ بقیہ دودن چاند باغ مریدکے میں منعقدہو گی۔رواں سال ینگ لیڈرز کانفرنس کا موضوع "Amplify" ہے۔ جبکہ کانفرنس کا ایجنڈانوجوانوں کو وطن عزیز کی ترقی کیلئے راستے کی رکاوٹوں کو دورکرنے، تمام حدود پار کرنے اور اپنی بھرپورصلاحیتوں سے کام لینے میں مدد دینا ہے۔اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئےEBMکے ڈائریکٹر شاہ زین منیر کا کہنا تھا کہ " وقت کا تقاضہ ہے کہ ہم ملک کے نوجوانوں کو زیادہ کارآمد اور صنعت کے شعبہ سے متعلق سرگرمیوں میں مصروف کیا جائے۔ اس فورم کے ذریعے ان کو صنعت کے مختلف ماہرین کے تجربات سے فائدہ اٹھانے اور مستقبل کے لیے کامیابی کا راستہ تلاش کرنے میں رہنمائی حاصل ہوگی۔EBMکو اسکول آف لیڈرشپ کامعاون ہونے پر فخرہے، اورہمیں اس کانفرنس کے نتیجے میں پرجوش نوجوانوں ایک مثبت انقلابی تبدیلی کی توقع ہے۔ ینگ لیڈرز کانفرنس کا مقصد نوجوانوں کو صحت مند مباحثہ اور آزادانہ تبادلہ ء خیال کے ساتھ تجربہ کار لیڈرز سے قیمتی معلومات کا حصول کا موقع فراہم کرنا ہے جو ہمارے ملک کی خدمات میں مصروف عمل ہیں۔EBMمسلسل اپنا تعاون پیش کرنے کیلئے پرعزم ہے تاکہ علم اور آگہی کی سرگرمیوں کے ذریعہ افراد کی صلاحیتوں کو اجاگر کیا جائے۔ہمارا پختہ یقین ہے کہ قوم کی ترقی کے لیے نوجوانوں کابااختیار ہونانہایت اہم ہے اور ہم ماضی میں نوجوانوں کے ایسے پروگراموں کیلئے ہمیشہ اپنا تعاون پیش کرتے رہے ہیں۔

مزید : کامرس