ویٹرنری یونیورسٹی نے نئے مالی سا ل کے بجٹ کی منظوری دے دی

ویٹرنری یونیورسٹی نے نئے مالی سا ل کے بجٹ کی منظوری دے دی

لاہور(نیوز رپورٹر) یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لا ہو ر کے سینڈیکیٹ نے اپنے اُنسٹھویں 59th) (اجلاس میں گذشتہ روز یونیورسٹی کے مالی سال2019-20 کے لیئے3 ارب 29 کرو ڑ 50 لاکھ روپے بجٹ کی منظوری دے دی۔ و ا ئس چا نسلر پروفیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پا شا نے اجلاس کی صدارت کی۔اُنہو ں نے اجلاس کو بتا یا کہ بجٹ میں ترقیاتی کاموں کے لئے1 ارب 54کروڑ 50لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں جن میں 1 ۱رب 15 کروڑ 20لاکھ روپے کی رقم جاری تر قیا تی پرا جیکٹس پر خر چ کی جائے گی جبکہ 39 کروڑ 30 لاکھ رو پے رواں مالی سال میں شروع ہو نے والے پرا جیکٹس کے لیئے مختص گئے ہیں۔ ما لی سال 2019-20 میں نئے پراجیکٹ لائیوسٹاک سیکٹر ڈیویلپمنٹ تھرو کپیسٹی بلڈنگ الائیڈ ریسرچ اینڈ ٹیکنالوجی ٹرانسفر یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز پر کام شرو ع کیا جا ئے گا جس کے لیئے 30کرو ڑ روپے مختص کیئے گئے ہیں جس کی فنڈنگ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کرے گا۔ ایک اور نیا پرا جیکٹ جس کا عنوا ن فیزیبلیٹی سٹڈی فار دی اسٹیبلشمنٹ آف سنیٹر فار ایڈوانسڈ ریپروڈکٹیو ٹیکنالوجی ان لائیو سٹاک ہے جس کے لیئے 2کروڑ روپے کی رقم مختص کی گئی ہے، ایک اور پراجیکٹ جس کا عنوان پروویثرن آف ارجنٹلی نیڈڈ میل اینڈ فیمیل ہاسٹل فیسیلیٹیز ایٹ یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز ہے جس کے لئے 7کروڑ 30لاکھ کی رقم مختص کی گئی ہے اور ان دونوں پرا جیکٹس کی فنڈنگ حکو مت پنجا ب کرے گی۔و ا ئس چا نسلر نے اجلا س کو بتا یا کہ جاری تر قیا تی پرو گرام راوی کیمپس پتو کی میں تحقیقی سہو لیات کو بڑ ھا نے کے لیئے 35 کروڑ کی رقم مختص کی گئی ہے۔چولستان یونیورسٹی آف ویٹر نری اینڈ اینیمل سا ئنسز بہا ولپور کے لیئے 65کرو ڑ 82 لاکھ روپے،را وی کیمپس پتو کی میں قائم کیئے جا نے والے ٹر یننگ سینٹر فار با ئیو لوجکس کے لیئے 6کرو ڑ 27 لا کھ روپے، ان سروس ٹر یننگ فیسیلیٹیز آف ایڈوانسڈ ویٹر نری ایجو کیشن اینڈ پرو فیشنل ڈیو یلپمنٹ فار ویٹر نری پرو فیشنلزپرا جیکٹ کے لیئے 8 کرو ڑ 10 لاکھ رو پے کی رقم مختص کی گئی ہے۔

قبل ازیں خزا نچی محمد عمر نے کہا کہ یو نیورسٹی کو مالی سال 2019-20 میں 1ارب 63کروڑ40 لا کھ روپے بطور غیر ترقیاتی آمد نی متو قع ہے جبکہ غیر تر قیا تی اخرا جات کا تخمینہ 1ارب 75کروڑ روپے لگا یا گیا ہے۔پس یو نیور سٹی کو مالی سال کے دوران 11کروڑ58 لا کھ روپے خسا رہ کا سا منا ہے۔ و ا ئس چا نسلر نے اجلا س کو بتا یا کہ یو نیورسٹی کو 91 کرو ڑ 40 لا کھ روپے اپنے وسا ئل سے حا صل کرنے کی تو قع ہے۔اُنہوں نے مزید اجلا س کو بتا یا کہ یو نیورسٹی جد ت،ٹیکنا لو جی ٹرا نسفر،سروسز فراہم کر نے نیز معیار تعلیم و تحقیق کو مزید بہتر بنانے کے لیئے سہولیات بڑ ھا نے کی طرف خصو صی تو جہ دے رہی ہے۔ یا د رہے آجکل 1 ارب 45کرو ڑ40 لاکھ روپے سے زا ئد مالیت کے 144 تحقیقی پراجیکٹس پر کام ہو ر ہاہے جو کہ اسا تذ ہ نے نیشنل اور انٹر نیشنل فنڈ نگ ایجنسیو ں سے حا صل کیئے ہیں۔وائس چانسلر نے سینڈیکیٹ ممبران کو یونیورسٹی کی تعلیمی، تحقیقی،ورکشاپس، ٹریننگ،ڈیو یلپمنٹ پرا جیکٹس اور اٹلی ما ہر ین کے ساتھ صاف دودھ کی پیداوار سے متعلقہ سا ئنٹیفک تعاون کے بارے آ گاہ کیا نیز سینڈیکیٹ ممبران کے ٹنیور مکمل ہونے پر عبد ل با سط، پرو فیسر ڈاکٹر کو ثر جما ل چیمہ،پرو فیسر ڈاکٹر کو ثر ملک اور مس آ منہ چغتا ئی کو شیلڈو ں سے بھی نوا زہ گیا۔

مزید : کامرس