توجہ صرف بنگلہ دیش کیخلاف میچمیں کامیابی پر مرکوز‘ سرفراز

توجہ صرف بنگلہ دیش کیخلاف میچمیں کامیابی پر مرکوز‘ سرفراز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لندن (سپورٹس پورٹر)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ ان کا فوکس صرف بنگلہ دیش کے خلاف میچ اور اس میں کامیابی پر ہے۔ کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ ہم صرف 5جولائی کو بنگلا دیش کے خلاف میچ کا سوچ رہے ہیں، اس میچ میں کامیابی پر فوکس ہے،اس میں ہم نے اچھا کھیلنا ہے اور کامیابی حاصل کرنی ہے، اس سے پہلے میچز میں کیا ہو رہا ہے اس بارے میں صرف یہ کہوں گا جو ٹیم اچھا پرفارم کرے وہ جیتے اور جو بہترین ٹیم ہے اسے کامیابی ملے۔سرفرازاحمد نے تسلیم بھی کیا کہ افغانستان کے خلاف میرے رن آوٹ پر تنقید درست تھی، مجھے دوسرا رن نہیں لینا چاہیے تھا کیونکہ دوسرا رن نہیں بنتا تھا لہذا یہ میری غلطی تھی۔قومی کپتان کا مزید کہنا تھا کہ میری کوشش ہے کہ میں بیٹنگ اور کیپرنگ میں اچھا کروں، بیٹنگ میں رنز بناں اور کیپرنگ میں اچھے کیچز پکڑوں جس سے ٹیم کو فائدہ ہو۔اس کے علاوہ سرفراز احمد نے وہاب ریاض کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہاب ٹوٹی انگلی کے ساتھ کھیلا، میں نے وہاب ریاض سے بات کی تھی کہ کیا میچ کھیل سکو گے کیونکہ مجھے علم تھا کہ اگر وہاب کھیلے گا تو وہ 100فیصد دے گا اور ایسا ہی ہوا،وہاب کھیلا اور اچھا کھیلا۔قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے کہا کہ کھلاڑیوں نے بھارت کے خلاف میچ کے بعد بہت اچھا رسپانس دیا، میں نے کھلاڑیوں سے بات کی اور انہیں کہا ہم کہیں نہ کہیں غلطیاں کررہے ہیں، ہم اس سے اچھا کر سکتے ہیں۔
،کھلاڑیوں نے بات سنی اور وہ متحرک ہوئے اور پھر تینوں میچز میں کامیابی حاصل کی، سینئر کھلاڑیوں نے بھی ٹیم کو متحرک کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ انگلینڈ میں پرستاروں اور پاکستانی عوام کی سپورٹ سے کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہیں، امید ہے کہ بنگلا دیش کیخلاف میچ میں بھی ان کی حوصلہ افزائی برقرار رہے گی۔ایک سوال پر سرفراز احمد نے کہا کہ حارث سہیل نمبر 5پر بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کیلیے زیادہ بہتر پرفارم کرسکتے تھے،اس لئے خود بعد میں بیٹنگ کا فیصلہ کیا،مجھ سمیت کسی کے بھی بیٹنگ نمبر سے زیادہ ٹیم کے مفاد میں فیصلوں کی اہمیت ہے،اب بنگلا دیش کیخلاف بھرپور تیاری کیساتھ میدان میں اتریں گے۔