بنگلہ دیش کیخلاف میچ کی تیار‘ قومی ٹیم کی بھرپورپریکٹس

بنگلہ دیش کیخلاف میچ کی تیار‘ قومی ٹیم کی بھرپورپریکٹس

لندن (سپورٹس رپورٹر)پاکستان ٹیم نے لارڈز کرکٹ گراونڈ میں باقاعدہ اوربھرپورپریکٹس کا آغازکردیا۔گرین شرٹس آخری گروپ میچ میں بنگلہ دیش سے ٹکرائیں گے۔پاکستان نے آٹھ میچوں میں نوپوائنٹس حاصل کیے ہیں۔ بنگال ٹائیگرز کے سات میچزمیں سات پوائنٹس ہیں۔آج انگلینڈ کی نیوزی لینڈ سے شکست پاکستان،بنگلہ دیش میچ کوکوارٹرفائنل بنادے گی جس کی فاتح ٹیم فائنل فورمیں جگہ حاصل کریگی۔ کیویز کے انگلینڈ سے ہارنے پربھی پاکستان،بنگلہ دیش کوبڑے مارجن سے ہراکربہتررن ریٹ کی بنیاد پرسیمی فائنل کیلیے کوالیفائی کرسکتاہے۔کپتان سرفرازاحمد کاکہناہے کہ تمام کھلاڑیوں کامورال بلندہے اوران کی توجہ سیمی فائنل پرنہیں بلکہ بنگلہ دیش سے میچ پرمرکوزہے۔سوفیصد کارکردگی دکھاکرہم میچ جیتنا چاہتے ہیں۔باقی سب کچھ اللہ پرچھوڑدیں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی