پاکستان ”کوروڈٹومکہ“ پروگرام میں شامل کرنے پر سعودی عرب کے مشکور ہیں،شاہ محمود قریشی

پاکستان ”کوروڈٹومکہ“ پروگرام میں شامل کرنے پر سعودی عرب کے مشکور ہیں،شاہ ...

اسلام آباد(آئی این پی)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ملائشیا، انڈونیشیا اور تیونس کی طرح،پاکستان کو خصوصی حج سہولت پروگرام " روڈ ٹو مکہ"میں شامل کرنے پر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور سعودی حکومت کے مشکور ہیں،روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے تحت پاکستانی حجاج کی کسٹم چیکنگ اور امیگریشن پاکستان میں ہوگی۔منگل کو ایک بیان میں انھوں نے کہاکہ ملائشیا، انڈونیشیا اور تیونس کی طرح،پاکستان کو خصوصی حج سہولت پروگرام "روڈ ٹو مکہ(بقیہ نمبر52صفحہ12پر)

"میں شامل کرنے پر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور سعودی حکومت کے مشکور ہیں۔مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ  پاکستان کے دوران، پاکستان کو "روڈ ٹو مکہ"پراجیکٹ میں شامل کرنے کی درخواست کی تھی،روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے تحت پاکستانی حجاج کی کسٹم چیکنگ اور امیگریشن پاکستان میں ہوگی اور سعودی ایئرپورٹس پر عاز مین حج کو انتظار کی زحمت نہیں اٹھانا پڑے گا۔انھوں نے کہاکہ روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے تحت امسال دولاکھ پچیس ہزار حجاج کرام مستفید ہونگے۔مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے تحت اسلام آباد ایئر پورٹ پر خصوصی کاؤنٹرز کی تنصیب مکمل ہو چکی ہے۔واضح رہے کہ حج 2019 کیلئے فضائی آپریشن 4 جولائی سے شروع ہو جائے گا۔

شاہ محمود

مزید : ملتان صفحہ آخر