اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور‘ 3ارب 88 کروڑکا بجٹ منظور

اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور‘ 3ارب 88 کروڑکا بجٹ منظور

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کی فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی نے سال 2019-20ء کے لیے3879.189ملین روپے کے بجٹ کی منظوری دی۔کمیٹی کا اجلاس انجینئر پروفیسر ڈاکٹر عامر اعجاز وائس چانسلر کی سربراہی میں عباسیہ کیمپس میں منعقد ہوا۔کمیٹی نے مختلف(بقیہ نمبر53صفحہ12پر)

 ذرائع سے آمدن کا تخمینہ 3652.682ملین روپے لگایا جب کہ خسارہ 226.506ملین روپے لگایا گیاہے۔اسی طرح ترقیاتی کاموں کے لیے بجٹ کا تخمینہ932.144ملین روپے لگایا گیاہے۔بجٹ خسارہ بہتر مالیاتی ڈسپلن اور وفاقی و صوبائی حکومت سے موصول ہونے والی گرانٹ سے پورا کیا جائے گا۔اس بجٹ کو حتمی منظوری کے لیے آئندہ سینڈیکیٹ اجلاس میں پیش کیا جائیگا۔ اجلاس میں کمیٹی ممبران پروفیسر ڈاکٹرغلام مصطفے،چیئرمین شعبہ ریاضی، ڈاکٹر راحیلہ خالد قریشی، چیئرپرسن شعبہئ عربی،محمد ابراہیم،ڈائریکٹر کالجز بہاول پور ڈویژن، نمائندہ سیکریٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ حکومتِ پنجاب،محمد شہزاد اختر، ڈائریکٹر لوکل فنڈ آڈٹ نمائندہ سیکریٹری فنانس ڈیپارٹمنٹ حکومتِ پنجاب اور شاہدمحمودخان، خزانہ دار اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور نے شرکت کی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر