کنٹریکٹ ریلوے ملازمین مستقل یونین اجلاس میں شیخ رشید کو خراج تحسین

  کنٹریکٹ ریلوے ملازمین مستقل یونین اجلاس میں شیخ رشید کو خراج تحسین

ملتان(نمائندہ خصوصی)ریلوے میں عارضی اورکنٹریکٹ بنیادوں پر کام کرنے والے تمام ملازمین کو مستقل کرنے کا نوٹیفکیشن(بقیہ نمبر56صفحہ12پر )

وزارت ریلوے نے جاری کئے جانے پر ریلوے ورکرز یونین اوپن لائن ملتان ڈویژن کا ہنگامی اجلاس زیر صدارت شیخ محمد رفیق اور چوہدری محمد اجمل ڈویژنل جنرل سیکٹری منعقد ہوا جس میں ریلوے ورکرز یونین ملتان ڈویژن کے تمام عہدیداروں نے شرکت کی اور شیخ رشید احمد وفاقی وزیر ریلوے کو خراج تحسین پیش کیا کہ انہوں نے ریلوے ملازمین کا یہ دیرینہ مطالبہ پورا کرتے ہوئے ان کے دل جیت لئے امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی وفاقی وزیر ریلوے ملازمین کو در پیش مسائل کو حل کرنے میں کوشاں رہیں گے اس سلسلہ میں ورکرز یونین اکے مرکزی قائدین اور ملتان ڈویڑن کے عہدے داروں نے متعدد بار جنرل منیجر ریلوے اور وفاقی وزیر ریلوے کو مراسلے ارسال کئے تھے ۔ ریلوے کی جانب سے 14 ماہ سے سفری الاءونس نہ دئیے جانے پر سگنل سٹاف نے آج کینٹ سٹیشن پر ہنگامی اجلاس طلب کر لیا جس کی صدارت ایسوسی ایشن کے بانی سید محمد سلیم چشتی اورصدر رانا ابرار عالم کریں گے جس میں سگنل سٹاف کے آئندہ کے لاءحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا اجلاس میں ڈویڑن بھر سے سٹاف کے عہدے داران اور کارکنان شر کت کریں گے اجلاس کے بعد عہدے داران ڈویڑنل سپریٹنڈنٹ اور ڈویڑنل سگنل انجینئر سے ملاقات کرکے اپنے مسائل سے انہیں آگاہ کریں گے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر