ڈیرہ ‘ مال گاڑی ٹریک سے نیچے اترگئی

  ڈیرہ ‘ مال گاڑی ٹریک سے نیچے اترگئی

ڈیرہ غازی خان(سٹی رپورٹر) ڈیرہ ریلوے اسٹیشن پر مال گاڑی ریلوے اسٹیشن کے قریب ٹریک سے نیچے اتر گئی مال گاڑی ڈپو سے پتھر لوڈ کر کے ریلوے اسٹیشن پر آ رہی تھی ،ریلوے اسٹیشن عملہ نے فوری موقع پر پہنچ کر ٹریک کلئیر کرا دیا تفصیلات کے مطابق ڈیرہ غازیخان ریلوے اسٹیشن (بقیہ نمبر47صفحہ12پر )

پر ڈپو سے پتھر لوڈ کر کے ریلوے اسٹیشن آنے والی ر یلوے مال گاڑی کی تین بوگیاں ٹریک سے نیچے اتری گئیں اس سلسلہ میں ریلوے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مال گاڑی ڈپو سے پتھر لوڈ کر کے ریلوے اسٹیشن پر آ رہی تھی ریلوے ملازمین کی جانب سے ٹریک سے اتری مال گاڑی کو ٹریک پر ڈالنے کا کام شروع کر دیا گیا ریلوے ٹریک کمزور ہونے کے باعث مال گاڑی ٹریک سے نیچے اتر گئی تھی اس میں عملہ کی کوتاہی شامل نہیں ہے انہوں نے بتایا کہ مال گاڑی کے ٹریک سے اترنے کے باعث ٹرین کا شیڈول متاثر نہیں ہو گا ریل گاڑی کا ٹریک بالکل کلیئر ہے ۔

ٹریک

مزید : ملتان صفحہ آخر