ملتان‘ کنٹونمنٹ علاقوں میں توسیع کی تیاریاں‘ایجنڈا وزارت دفاع کو روانہ

ملتان‘ کنٹونمنٹ علاقوں میں توسیع کی تیاریاں‘ایجنڈا وزارت دفاع کو روانہ

ملتان(نمائندہ خصوصی)کنٹونمنٹ بورڈانتظامیہ نے بورڈ میٹنگ میں پاس کئے جانے والے کینٹ کے علاقوں میں توسیع کے ایجنڈاکومنظوری کے لئے وفاقی وزارت دفاع کوبھجوادیاہے،ذرائع کاکہناہے کہ کینٹونمنٹ بورڈکی 25جون کوہونے والی میٹنگ میں کینٹ کے علاقہ کی توسیع (بقیہ نمبر28صفحہ12پر)

کے حوالے سے ایجنڈاپاس کیاگیاتھاجس میں ملتان شہرکے27قریب علاقوں کوکنٹونمٹس بورڈمیں شامل کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔جن میں علم دی سورہ،کموکھوڑ،سورج میانی، کوٹلا وارث شاہ،لنگڑیال،ٹنڈانی،کھوڑسجری وئین،ارجوئین شریف،محمدپورگھوٹا،خیرپور،قاسم بیلا، جلیل پور، مسعودپورٹبہ، جھگڑپور، جلالہ آباد، مظفرآباد،دولت آباد،شیشہ فیکٹری،گلنارکالونی،بھکرعاربی،قطب پور، جنگل بھیڑہ،کائیاں پور،عالم گیر،رام پور،شعیہ میانی،راج گھاٹ کے علاقے شامل ہیں اسی طرح ڈی ایچ اے ملتان کوبھی کنٹونمنٹ بورڈ ملتان میں شامل کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق علاقی توسیع سے کینٹ بورڈ کی آمدن میں غیرمعمولی اضافہ متوقع ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر