ایم پی اے نذیر خان بلوچ کی وزیر اعلیٰ سے اہم ملاقات‘ عوامی مسائل پر تبادلہ خیال

ایم پی اے نذیر خان بلوچ کی وزیر اعلیٰ سے اہم ملاقات‘ عوامی مسائل پر تبادلہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


گوگڑاں۔لودہراں (نمائندہ پاکستان) لودھراں سے تعلق رکھنے والے تحریک انصاف کے ایم پی اے جہانگیر خان ترین کے قریبی ساتھی خان نزیر احمد خان بلوچ گزشتہ 15 دن سے پنجاب اسمبلی کے بجٹ سیشن میں باقاعدہ طور پر شرکت کو یقینی بناتے ہوئے لودھراں کے حقوق کیلئے بھرپور دفا کر رہے ہیں لودھراں میں مثالی ترقیاتی منصوبوں پر کام کروانے کیلئے دن رات کوشاں ہیں سردار نزیر احمد (بقیہ نمبر29صفحہ12پر)

خان بلوچ نے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سمیت پنجاب کے مختلف وزرا سے بھی تفصیلی ملاقات کرتے ہوئے لودھراں کے عوامی مسائل بارے سب کو اگاہ کیا ایم پی اے خان نزیر احمد خان بلوچ لودھراں کی عوام کے مسائل کو حل کرانے کیلئے دن رات اواز بلند کیے ہوئے ہیں پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں گزشتہ روز بجٹ کے حوالے سے بہترین گفتگو کی ایم پی اے نے لودھراں کی عوام کے حوالے سے کہا کہ انشاء اللہ جہانگیر خان ترین کی قیادت میں لودھراں میں اس بجٹ کے بعد ایک سنہری اور ترقی کا بہترین دور شروع ہونے والا ہے جہانگیر خان ترین اور ہم سب مل کر ایک مشاورت سے مسائل کو حل کروانے کیلئے ایک ہی منشور پر عمل پیرا ہیں۔ تحریک انصاف کے تمام مخلص ورکرز ہمارا بہترین سرمایہ ہیں پی پی 228 میں بھی اس بجٹ کے بعد سکیمیں فراہم کی جائیں گی تمام بجٹ بزرگوں دوستوں کی مشاورت کے بعد ہی حلقہ میں سکیمیں فراہم کی جائیں گے۔
نذیربلوچ