اپوزیشن کی اے پی سی فلاپ‘ حکومت اپنی مدت پوری کریگی‘ زین قریشی

اپوزیشن کی اے پی سی فلاپ‘ حکومت اپنی مدت پوری کریگی‘ زین قریشی

ملتان ( نیوز رپورٹر)وفاقی پارلیمانی سیکرٹری خزانہ مخدومزادہ زین حسین قریشی نے کہا ہے کہ اپوزیشن کا شور احتساب اور گرفتاریوں سے بچنے کیلئے ہے۔ اپوزیشن جتنا مرضی شور مچا لے احتساب کا عمل نہیں رکے گا۔ اپوزیشن کی اے پی سی بری طرح ناکام ہوئی۔حکومت اپنی مدت پوری کرے گی۔ ترقی کا سفر چل پڑا ہے اب نہیں رک سکتا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز این اے 157(بقیہ نمبر31صفحہ12پر)

کی مختلف یونین کونسلوں جن میں بستی جلیل تا حاکم والا، پل ڈنڈے والی تا 9کسی وہاڑی روڈ، رشیدہ مائنر تا چک 11ٹی مستری خان مہار،برلب نہر جلیل مائنر میں مختلف سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے کام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا تحریک انصاف کی حکومت اقتدار میں آئی تو ملکی خزانہ خالی اور ادارے زبوحالی کا شکار تھے۔ تحریک انصاف کی معاشی ٹیم ملکی معیشت کی بحالی کیلئے سرکردہ ہیں۔ انہوں نے کہا حالیہ بجٹ میں تحریک انصاف کی حکومت نے پہلی دفعہ جنوبی پنجاب کی ترقی کیلئے علیحدہ بجٹ مختص کیا ہے۔ جو صرف یہاں کی ترقی کے لیے خرچ ہوگا۔ انہوں نے کہا الیکشن کے دوران عوام سے کئے گئے وعدے پورے کرنے کا وقت آگیا ہے۔ عوام سے کئے گئے وعدے پورے کریں گے۔ جو بھی وسائل ملے حلقہ اور عوام کی ترقی پر خرچ کریں گے۔ این اے157 کے لوگوں نے مجھ پر اور تحریک انصاف پر اعتماد کیا ہے۔ عوام کے اعتماد پر پورا اتریں گے۔ حلقہ این اے 157میں سڑکوں، صحت، تعلیم ودیگر بنیادی ضروریات زندگی کی فراہمی کویقینی بنائیں گے۔ اس موقع پر ملک عاطف راں، ملک فرخ راں، چودھری شبیر ارائیں، ملک ظفر راں، ملک منیر، دلیر خان مہار، دلبر خان مہار سمیت علاقہ کی سرکردہ شخصیات بھی اس موقع پر موجود تھیں۔

زین قریشی

مزید : ملتان صفحہ آخر