ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکاٹیکس کنٹرول مردان ریجن کی کارروائی،لاکھوں کی ریکوری

ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکاٹیکس کنٹرول مردان ریجن کی کارروائی،لاکھوں کی ...

مردان (بیورورپورٹ) ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکاٹیکس کنٹرول مردان ریجن کے ڈائریکٹر فواد اقبال نے کہاہے کہ پراپرٹی،رجسٹریشن ٹیکس،ٹوکن ٹیکس اور ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں ریکارڈ ریکوری کی ہے اور مجموعی طور پر حکومتی خزانے میں 741ملین روپے جمع کر دیے گئے ہیں۔ یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیکرٹری ایکسائز ظفر علی شاہ اور ڈائریکٹر جنرل فیاض علی شاہ کی خصوصی ہدایت پر مردان ریجن کی ٹیم نے صوابی،چارسدہ،نوشہرہ اور مردان میں حکومت کی جانب سے دیے گئے ہدف سے زیادہ ریکوری کرکے ریکارڈ قائم کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ مردان ریجن کو 725ملین روپے کا ہدف دیا گیا تھا اور ٹیم کی بہتر حکمت عملی کے نتیجے میں 16ملین روپے کی اضافی ٹیکس جمع کئے گئے فواد اقبال نے کہا کہ پراپرٹی ٹیکس کی مد میں 10کروڑ،رجسٹریشن کی مد میں 25لاکھ،ٹوکن ٹیکس کی مد میں 96لاکھ،ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں 40لاکھ اور ٹی ڈی سی کی مد میں 411ملین روپے کی ریکوری کر دی گئی ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر