محکمہ زکواۃ و عشر‘236 کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنیکا حکم‘ مٹھائیاں تقسیم

محکمہ زکواۃ و عشر‘236 کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنیکا حکم‘ مٹھائیاں تقسیم

ملتان(پ ر) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار نے محکمہ زکواۃ و عشر پنجاب کے 236 کنٹریکٹ ملازمین جن میں آڈٹ افسران‘ آڈیٹرز‘ آڈٹ اسسٹنٹ‘ جونیئر کلرک شامل ہیں‘ کو سٹرکچر دیکر مستقل کرنے اور 1943 فیلڈ میں تعینات زکواۃ کلرکس کو حکومت پنجاب کی کنٹریکٹ پالیسی 2004 کے تحت کنٹریکٹ دینے کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔ انہوں نے یہ احکامات زکواۃ ملازمین کے دیرینہ مسئلہ کے حل کیلئے قائم کردہ کابینہ کمیٹی کی سفارشات کی سمری منظور کرتے ہوئے دئیے جس (بقیہ نمبر36صفحہ12پر)

سے پنجاب بھر میں زکواۃ ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑگئی‘ ایپکا زکواۃ پنجاب کے سرپرست اعلیٰ محمد ریاض گجرنے کہا ہے کہ 2179 زکواۃ ملازمین کو سروس سٹرکچر کی فراہمی خوش آئند اورسٹیٹس کو کا خاتمہ ہے‘ حکومت کے اس تاریخی فیصلہ سے جہاں ملازمین کو فائندہ ہوگا وہاں 43 کروڑ روپے سالانہ زکواۃ فنڈ کی بچت ہوگی جو مستحقین پر خرچ ہوگی ہم صوبائی حکومت کے تہہ دل سے شکرگزار ہیں کہ ایپکا کا ایک اور دیرینہ مطالبہ پورا کردیا۔ ایپکا کے ساتھیوں کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر