سخاکوٹ،ساجد حسین مشوانی کی سرتاج خان کے قتل کی مذمت

سخاکوٹ،ساجد حسین مشوانی کی سرتاج خان کے قتل کی مذمت

سخاکوٹ (نمائندہ پاکستان) عوامی نیشنل پارٹی کے ملاکنڈ کے ضلعی ترجمان ساجد حسین مشوانی نے عوامی نیشنل پارٹی پشاورکے صدرسرتاج خان کونامعلوم افرادکے فائرنگ سے قتل ہونے کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیاہے کہ حکومت فوری طورپرسرتاج شہیدکے قاتلوں کوگرفتارکرکے سرتاج خان کوشہداء پیکج میں شامل کیاجائے۔انہوں نے کہاکہ عوامی نیشنل پارٹی نے اس سرزمین کوبچانے کیلئے ہزاروں شہداء کی قربانیاں دی گئی ہیں ان شہداء میں ایک شہیدعوامی نیشنل پارٹی پشاورکے صدرسرتاج خان بھی شامل ہے انہوں نے کہاکہ ہم اپنے قائدین کے کال پرکسی بھی مالی وجانی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر