تھرپارکر میں غذائی قلت سے مزید 6 بچے انتقال کرگئے

تھرپارکر میں غذائی قلت سے مزید 6 بچے انتقال کرگئے

تھرپارکر (آ ئی این پی)غذائیت کی کمی اور دیگر امراض کے سبب سول اسپتال مٹھی میں مزید 6 بچے انتقال کر گئے، منگل کے روز محکمہ صحت کے ذرائع نے بتا یا کہ غذائیت کی کمی اور دیگر امراض کے باعث 6 بچے انتقال کرگئے جن میں نومولود سے لے کر 3 ماہ تک کی عمر کے بچے شامل ہیں،ذرائع محکمہ صحت کے مطابق جولائی کے 2 دنوں میں جاں بحق بچوں کی تعداد 8 اور رواں سال میں 422 ہو گئی ہے۔

تھرپارکر

مزید : پشاورصفحہ آخر