کلر کہار کی پہاڑیاں ہاؤسنگ سکیموں کی نذر ہو رہی ہیں، راجہ بشارت

کلر کہار کی پہاڑیاں ہاؤسنگ سکیموں کی نذر ہو رہی ہیں، راجہ بشارت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(لیڈی رپورٹر)وزیر قانون وبلدیات پنجاب راجہ بشارت نے کہا ہے کہ کلر کہار کی خوبصورت پہاڑیاں ہاؤسنگ سکیموں کی نذر ہوتی جا رہی ہیں جس سے ماحول کے تحفظ کو بھی کافی خطرات پیدا ہو گئے ہیں۔انہوں نے محکمہ جنگلات کو ہدایت کی کہ وہ تحقیقات کرے کہ ان ہاؤسنگ سکیموں کو کون این او سی دے رہا ہے نیز اس علاقے کو مزید تباہی سے روکنے کے لیے ٹھوس اقدامات کرے۔ وہ سول سیکریٹریٹ میں کابینہ کمیٹی برائے قانون کے گیارہویں اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ صوبائی وزیر محنت عنصر مجیدخان، وزیر ایکسایز اینڈ ٹیکسیشن حافظ ممتازاحمد، ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ اور متعلقہ محکموں کے افسران نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔اجلاس میں پروبیشن اور پیرول ڈائریکٹوریٹ کو مکمل محکمے میں بدلنے کی تجویز دی گئی جبکہ ششماہی آبپاش علاقوں میں ایک کیوسک سے کم کی گنجائش والے موگھوں کی منظوری پر پابندی کی تجویز دی گئی۔محکمہ لیبر نیگھریلو ملازمین کیلئے فنڈ کے قیام اورگھروں میں بیٹھ کر کام کرنے والے محنت کشوں کی رجسٹریشن کا قانون لانے کی تجویز پیش کی جسے منظور کر لیا گیا۔ پنجاب کی جنگلی حیات کے تحفظ کا قانون 2019 ء اور نئی فارسٹ پالیسی لانے کی تجویز منظور کرنے کے علاوہ یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی راولپنڈی اور میر چاکر خان رند یونیورسٹی ڈی جی خان کے ایکٹ کی منظوری کی سفارش کی گئی۔
راجہ بشارت