حسن ;200;باد ‘ 5 افراد کی موت جھلسنے ‘ دم گھٹنے سے ہوئی ‘ پوسٹمارٹم رپورٹ میں انکشاف
ملتان ( وقاءع نگار ) حسن آباد میں قتل ہونے والوں میں سے مرکزی ملز م اجمل کی بیوی سمیت چار خواتین کی موت فائرنگ بچوں سمیت دیگز پانچ کی موت آگ لگنے سے جھلسنے اور دم گھٹنے سے ہوئی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ اہم انکشافات سامنے آگئے اس ضمن می حسن آباد میں ہونے والے اندوہناک واقعہ کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں مرنے والوں بارے اہم انکشافات سامنے آئے ہیں (بقیہ نمبر11صفحہ12پر )
ابتدائی رپورٹ کے مطابق مذکورہ واقعہ کے مرکز ی ملز اجمل کی بیوی کرن اور دو سالیاں روما اور صائمہ کی موت گولی لگنے سے ہوئی جبکہ ملزم کی سالی کے 14سالہ بیٹے صائم کی موت کی وجہ بھی گولی بنی جبکہ مذکورہ واقعہ میں قتل ہونے والے دیگر افراد جن میں مرکز ی ملز م کے دو بچے 7سالہ بیٹی مائرہ اور چار سالہ بیٹے محمد عادل سمیت ساس تسلیم بی بی ،سالی عاصمہ اور سالی کی بیٹی نائمہ کی موت آگ لگنے کے نتیجہ میں دم گھٹنے اور جھلسنے سے ہوئی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ قتل ہونے والی تین خواتین اور ایک لڑکے کے علاوہ دیگر مقتولین کے جسموں پر گولی لگنے کا کوئی نشان نہیں ملا تاہم حتمی پوسٹ مارٹم رپورٹ فرانزک لیبارٹری کو بھیجے گئے نمونہ جات کے نتاءج موصول ہونے پر مرتب کرتے ہوئے جاری کی جائے گی ۔
پوسٹمارٹم رپورٹ