قتل،حادثات میں بچے سمیت دو افراد جاں بحق،لڑکی کی خودکشی

  قتل،حادثات میں بچے سمیت دو افراد جاں بحق،لڑکی کی خودکشی

ملتان‘ کچا کھوہ‘ جلالپور پیروالا‘ چوک سرور شہید‘ رحیمیار خان (وقائع نگار‘ نمائندگان پاکستان) دو قتل‘ حادثات میں بچے سمیت دو افراد جاں بحق‘ لڑکی کی خودکشی۔ ملتان سے وقائع نگار کے مطابق تھانہ مظفرآباد کے علاقے میں 6 سالہ بچہ ٹور میں نہاتے  ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔جب کہ ٹریفک کے مختلف حادثات  میں 10 افراد زخمی ہوگئے جن کو طبی امداد دینے کے بعد اسپتال منتقل کردیا گیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق حق تھا مظفر آباد کے علاقے آگے شیر(بقیہ نمبر19صفحہ12پر)

 شاہ کے قریب ٹیوب ویل  میں چھے سالہ بچہ حسن نہاتے  ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔جب کہ ٹریفک کے مختلف حادثات میں عامر۔ فیاض۔ کاشف۔ شہزاد۔رمضان۔ غلام قاسم۔ محمدنبی۔ عابد زخمی ہوئے بے جن کو نشتر ہسپتال داخل کرکے طبی امداد دی جارہی ہے اور ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ کچا کھوہ سے نمائندہ پاکستان کے مطابق معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ نوجوان قتل ملزم فرار۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تھانہ کچا کھوہ کے علاقہ 30دس آر میں معمولی تو تکرار پر عظمت اللہ نامی شخص  جو 33دس آر کے قریب گھات لگائے ہوا تھا کہ سسرال میں آئے ہوا مہمان 25سالہ نوجوان عبدالکریم پٹھان گھر ملتان واپس جا ریا تھا کہ کار پرملزم نے فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجہ میں نوجوان موقع پر ہی دم توڑ گیا اطلاع پاکر ایس ایچ او کچا کھوہ حسن آفتاب کیانی بھاری نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اورنعش کو قبضہ میں لیکر پوسٹمارٹم کیلیے سول ہسپتال کچا کھوہ پہنچا دیا اور ملزم کی گرفتاری کیلیے چھاپے مارنے شروع کر دی پولیس کے مطابق جلد ملزم کو گرفتار کرلیں گے۔جلالپور پیروالا سے نامہ نگار کے مطابق جلالپور پیروالہ بائی پاس پر چائنا کیمپ کے قریب ڈرائیور کو نیند آنے کے سبب سوفٹ ڈرنک مشروبات کی بوتلوں سے لدا ٹرک الٹ کر کھائی میں جا گرا جس سے احمد پور سیال کا رہائشی مدثر ولد منور موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ دیگر 2 افراد زخمی ہو گئے۔ زخمی ہونے والوں میں تحصیل گوجرہ کا رہائشی ٹرک ڈرائیور خالد پرویز ولد منظور حسین اور محمد شہزاد شامل ہیں۔ ریسکیو 1122 نے زخمیوں کو تشویشناک حالت میں تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال جلالپور منتقل کر دیا۔چوک سرور شہید سے سپیشل رپورٹ‘ نامہ نگار کے مطابق  چوک سرور شہیدقتل یا خود کشی، نوجوان کی درخت سے جھولتی لاش برآمد، ہو می سائیڈ پولیس مظفرگڑھ نے موقع پر پہنچ کر ثبوت اکٹھے کئے، لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے، پولیس تھا نہ سرور شہید مصروف تفتیش،تفصیل کے مطا بق گذشتہ روز صبح سویرے پولیس تھا نہ سرور شہید کو اطلاع ملی کہ موضع پڑہار منڈا غربی اڈا کھوکھے والا پر ایک نوجوان کی لاش درخت سے جھول رہی ہے، جس پر پولیس تھا نہ سرور شہید کے سب انسپکٹر چوہدری افضل نے نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر لاش کا معائنہ کیا اوربعد میں ہو می سائیڈ پولیس مظفرگڑھ کو اطلاع دی جس پر دو گھنٹے میں مظفرگڑھ پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کئے تفتیشی آفیسر چوہدری افضل کے مطا بق پتہ چلایا جا رہا ہے کہ یہ خو د کشی ہے یا قتل کر نے کے بعد لاش درخت سے لٹکائی گئی ہے مر نے والے کا تعلق پتی غلام علی غربی سنانواں سے ہے اور 34سالہ محمد بلال کا تعلق چانڈیہ برادری سے ہے جو کہ بچوں کا باپ تھا پولیس تھا نہ سرور شہید نے ہو می سائیڈ پولیس کے ہمراہ لاش کا کوٹ ادو میں پوسٹ مارٹم کرا نے کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی ہے پولیس مصروف تفتیش ہے کہ یہ خودکشی ہے کہ قتل جلد ہی حقائق سامنے آنے کی توقع ہے۔ رحیمیار خان سے بیورو رپورٹ کے مطابق والدہ کی ڈانٹ سے دلبرداشتہ ہوکر 18سالہ دوشیزہ نے سپرے پی کر خودکشی کرلی۔4کااقدام خودکشی، تفصیل کے مطابق خانپور کی رہائشی18سالہ شہلا بی بی کو والدہ نے گھریلو کام کاج نہ کرنے پر بری طرح سے ڈانٹ دیا جس سے دلبرداشتہ ہوکر شہلا بی بی نے زہریلا سپرے پی لیا،حالت غیر ہونے پرورثاء نے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجود شہلا بی بی جانبرنہ ہوپائی اور دم توڑگئی جبکہ اقدام خودکشی کرنے والے4افراد جن میں محمد دین کالونی کی رہائشی16سالہ افسانہ بی بی، اڈا خانپور کی14سالہ ایشاء بی بی، ظاہر پیر کی 25سالہ بشریٰ بی بی اور نوریوالی کارہائشی32سالہ عمرشاہد شامل ہیں، ان افراد کو ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

قتل‘ حادثات

مزید : ملتان صفحہ آخر