سرکاری حج سکیم کی تیسری قرعہ اندازی 4ہزار 316خوش نصیبوں کے ناموں کا اعلان

سرکاری حج سکیم کی تیسری قرعہ اندازی 4ہزار 316خوش نصیبوں کے ناموں کا اعلان

اسلام آباد،لاہور (ڈویلپمنٹ سیل) وفاقی مذہبی امور نے حج 2019کی تیسری قرعہ اندازی کا اعلان کردیا جس کے مطابق 4ہزار 316خوش قسمت درخواست گزار سرکاری کوٹے پر فریضہ مقدس ادا کریں گے۔تفصیلات کے مطابق منگل کو وفاقی مذہبی امور برائے کے ہیڈکوارٹر زمیں حج 2019کی تیسری قرعہ اندازی کا انعقاد کیا گیا، ترجمان کے مطابق کابینہ کی منظوری کے بعد تیسری قرعہ اندازی کی گئی۔ وفاقی سیکریٹری میاں محمدمشتاق نے بٹن دباکرقرعہ اندازی کاعمل مکمل کیا، ترجمان مذہبی امور کے مطابق 4ہزار316خوش نصیب کامیاب قرارپائے۔مذہبی امور کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق رواں سال سرکاری حج سکیم کے تحت ایک لاکھ23ہزار316عازمین فریضہ مقدسہ کی سعادت حاصل کریں گے، کامیاب درخواست گزار10جولائی تک بینکوں میں پیکیج کی رقم جمع کراسکیں گے۔ وزاتِ مذہبی امور کا کہنا تھا کہ کامیاب درخواست گزاروں کوبذریعہ ایس ایم ایس آگاہ کردیاگیا، خوش نصیب عازین مختص بینکس کی برانچوں میں رقوم اور فارم جمع کرواسکتے ہیں جبکہ میں پریس کانفرنس کے دوران وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نورالحق قادری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان حج کے حوالے سے خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں، انہوں نے ہدایت کی ہے کہ عازمین کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جائیں۔انہوں نے بتایا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار پاکستانی حجاج کو ای ویزا کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی، عازمین حج کو 25 سے 58 ہزار روپے تک رقم واپس بھی کی جائے گی جبکہ وہ 20-2019 کے جدید ماڈل والی گاڑیوں میں سفر کریں گے۔یاد رہے کہ سعودی عرب اضافی حج کوٹے کیتحت سرکاری اسکیم حج کی دوسری قرعہ اندازی کا اعلان 3جون کو کیا گیا تھا، جس کے مطابق مزید نو ہزار سے زائد خوش نصیب افراد حج ادا کریں گے، وزیر مذہبی امور نور الحق کا کہنا تھا کہ عازمین حج کو روانگی سے پہلے اچھی خاصی رقم واپس ملے گی۔ یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے وزیراعظم عمران خان کی درخواست پر پاکستان کے لیے 16 ہزار اضافی حج کوٹے کا اعلان کیا تھا، اس سے قبل پاکستان کا حج کوٹہ ایک لاکھ 84 ہزار 210 تھا جو اس سال بڑھا کر دو لاکھ کر دیا گیا۔ یاد رہے مارچ میں حکومت نے سرکاری اسکیم کے تحت حج قرعہ اندازی کر کے حج پر جانے والے ایک لاکھ 7 ہزار سے زائد خوش نصیبوں کے ناموں کا اعلان کیا تھا۔

نورالحق قادری 

مزید : صفحہ آخر