ماسکو،روسی بحریہ کی ایٹمی آبدوز میں آگ لگنے سے 14اہلکار ہلاک

ماسکو،روسی بحریہ کی ایٹمی آبدوز میں آگ لگنے سے 14اہلکار ہلاک

ماسکو (آن لائن)روسی بحریہ کی ایٹمی آبدوز میں اچانک آگ لگنے کے نتیجے میں 14 اہلکار ہلاک ہو گئے۔میڈیا رپورٹس  کے مطابق روسی وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تحقیقی تجربات کے لیے مامور روسی بحریہ کی غیر مسلح آبدوز میں آتشزدگی کے باعث ہلاکتیں ہوئی ہیں جس کے بارے میں تفتیش جاری ہیں۔روسی وزارت دفاع کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ آبدوز گہرے سمندر میں ماحولیات کے مطالعے اور تحقیق کے لیے روسی بحریہ کے زیر نگرانی تحقیقی کام جاری کیے ہوئے تھی کہ حادثے کا شکار ہوگئی۔دوسری جانب ذرائع کا دعویٰ ہے کہ آتشزدگی کی شکار آبدوز AS-12  ہے جو ایٹمی صلاحیتوں سے لیس ہوتی ہے اور 3.7 میل گہرائی تک غوطہ زن ہو کر مشن جاری رکھ سکتی ہے اوراس میں عملے کے 25 اراکین کے لیے جگہ ہوتی ہے۔ تاحال حادثے کی وجہ کا بھی تعین نہیں کیا جاسکا ۔

،روسی بحریہ 

مزید : صفحہ آخر