کراچی،سی این جی مہنگی ہونے کے بعد ٹرانسپورٹ اتحاد کی ہڑتال 

  کراچی،سی این جی مہنگی ہونے کے بعد ٹرانسپورٹ اتحاد کی ہڑتال 

کرا چی (آ ئی این پی) کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد نے سی این جی کے نرخ میں اضافے کے بعد غیر اعلانیہ ہڑتال کر دی جس کے بعد شہر بھر سے بسیں غا ئب ہو گئیں،تفصیلات کے مطا بق منگل کے روز غیر اعلا نیہ ہڑ تا ل کے با عث بیشتر بسیں سڑکوں سے غائب ہیں، بسوں کی کمی کے سبب خواتین سمیت دفاتر جانے والے شہریوں کو مشکلات کا سامنا رہا،اس حوا لے سے مسافروں نے بتا یا کہ کرایوں میں اضافہ کرنے کے لیے دباو ڈالنے کے لیے یہ ہڑ تا ل کی جا رہی ہے،کراچی میں گیس کی قیمت میں اضافے کے بعد فی کلو سی این جی کی قیمت میں 19 روپے کا اضافہ کر دیا گیا ہے،کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کے صدر ارشاد بخاری  نے کہا کہ سی این جی کی قیمت میں ہوشربا اضافے کے بعد بسیں چلانا ممکن نہیں، کرایوں میں اضافے کی بات بعد میں طے کریں گے،انہوں نے مزید کہا کہ سی این جی پمپس مالکان من مانی کرتے ہوئے پہلے ہی آہستہ آہستہ قیمتیں بڑھاتے رہے ہیں۔

 کرا چی ٹرا نسپو رٹ اتحاد

مزید : صفحہ آخر