ایم ایل ون کی توسیع، رواں برس کام شروع ہو جائیگا،سی پیک سیکرٹریٹ

ایم ایل ون کی توسیع، رواں برس کام شروع ہو جائیگا،سی پیک سیکرٹریٹ

اسلام آباد (آ ئی این پی)سی پیک سیکرٹریٹ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک)کے تحت وفاقی حکومت8.2 ارب ڈالر مالیت سے ریلوے کی مین لائن ایم ایل ون کی اپ گریڈیشن کا منصوبہ رواں مالی سال کے دوران شروع کر رہی ہے۔چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت ریلویز صوبہ پنجاب میں 30 فی صد، صوبہ سندھ میں 18 فی صد،بلوچستان میں 36 فی صد،خیبر بختونخوا میں 9 فی صد، گلگت بلتستان میں 6 فی صد اور قبائلی اضلاع میں 1فی صد نئے ریلوے ٹریکس بچھائیں جائیں گے۔

سی پیک سیکرٹریٹ

مزید : صفحہ آخر