زراعت گروتھ ایمرجنسی کے نام پر قوم کو بیوقوف بنا یا جا رہاہے،مرتضی وہاب
کراچی (آن لائن) مشیر اطلاعات و قانون سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ جہانگیر ترین تحریک انصاف کی اے ٹی ایم مشین ہیں۔ زراعت کو تباہ کرنے والے آج زراعت پر باتیں کر رہے ہیں یہ بات انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ زراعت گروتھ ایمرجنسی کے نام پر قوم کو بیوقوف بنا یا جا رہاہے جہانگیر ترین کس حیثیت سے سرکاری پلیٹ فارم پر پریس کانفرنس کررہے ہیں سندھ حکومت کو تعاون کے مشورے دینے والے اپنے کرتوتوں پر نظر ثانی کریں زراعت گروتھ ایمرجنسی کے نام پر کسانوں کو برباد کرنے کا منصوبہ بنایا ہے اس لئے سندھ حکومت کو تعاون کی نصیحتوں کے پلندے جہانگیر ترین اپنے پاس رکھیں۔ مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ وفاقی وزیر زراعت تو صرف دکھاوے کیلئے تھے اصل پریس کانفرنس جہانگیر ترین نے کی، جو حکومت عوام کو سکھ نا دے سکے وہ ملکی زراعت کو کیا سمجھے گی۔وفاقی حکومت ہوش کے ناخن لے اور ملک کے غریب عوام کے مسائل کو مد نظر رکھتے ہوئے پالیسیاں ترتیب دے۔
مرتضی وہاب