جس نے بھی لوٹ مار یا کرپشن کی اسے جیل جانا چاہئیے،شفقت محمود

    جس نے بھی لوٹ مار یا کرپشن کی اسے جیل جانا چاہئیے،شفقت محمود

اسلام ;200;با د (آ ئی این پی)وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ اگر کسی نے بھی لوٹ مار یا کرپشن کی ہے تو اسے جیل جانا چاہئے، اینٹی نارکوٹکس فورس ایک پروفیشنل ادارہ ہے، اگر اے این ایف نے رانا ثناء کیخلاف کوئی کیس بنایا ہے تو اس کے پیچھے کوئی نہ کوئی حقیقت ہوگی،تفصیلات کے مطابق منگل کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ اینٹی نارکوٹکس فورس ایک پروفیشنل ادارہ ہے، اگر اے این ایف نے کوئی کیس بنایا ہے تو اس کے پیچھے کوئی نہ کوئی حقیقت ہوگی ۔ صدرمسلم لیگ (ن)پنجاب کی گرفتاری پر شفقت محمود کا کہنا تھا کہ کیس کی تفصیلات کا علم نہیں تفتیش کرنے والے ہی بناسکتے ہیں ،رانا ثنا اللہ کو اختیار ہے عدالت میں جائیں اور اپنے کیس کی پیروی کریں ،کیونکہ عدالتیں ;200;زادانہ طور پر کام کررہی ہیں ۔ وفاقی وزیر تعلیم کا مزید کہنا تھا کہ اگر کسی نے لوٹ مار یا کرپشن کی ہے تو اسے جیل جانا چاہئے ۔

وزیر تعلیم

مزید : صفحہ آخر