کرتار پور راہداری،بھارت کے ساتھ دوسرا اجلاس 14جولائی کوہوگا 

  کرتار پور راہداری،بھارت کے ساتھ دوسرا اجلاس 14جولائی کوہوگا 

اسلام آباد(آئی این پی)دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ کرتار پور راہداری سے متعلق بھارت کے ساتھ دوسرا اجلاس 14جولائی کو واہگہ پر ہوگا، پاکستان نے اجلاس کے شیڈول اور ایجنڈا کے حوالے سے بھارتی حکام کو آگاہ کردیا۔ منگل کو  دفتر خارجہ کی طرف سے جاری   بیان میں  کہا گیا ہے کہ کرتارپور راہداری سے متعلق دوسرا اجلاس14جولائی کو واہگہ پر ہوگا۔ اس حوالے سے اجلاس کے شیڈول اور ایجنڈا کی تفصیلات بھارتی حکام کے ساتھ شیئر کر لی گئی ہیں۔ دفتر خارجہ نے بتایا کہ معاہدے کے مسودے کو حتمی شکل دینے اور تکنیکی امور پر بات بھی اجلاس میں ہوگی جبکہ پاکستان نے اجلاس میں شرکت کرنے والے بھارتی وفد کی تفصیلات بھی طلب کر لیں۔ دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان رواں سال نومبر سے قبل کرتارپور راہداری کی تکمیل کیلئے پرعزم ہے۔

 کرتار پور راہداری 

مزید : صفحہ آخر