امریکی صدر کی شرارت، بیٹی کو حسینہ اور وزیر خارجہ کو درندہ کہہ دیا

  امریکی صدر کی شرارت، بیٹی کو حسینہ اور وزیر خارجہ کو درندہ کہہ دیا

سیؤل(آئی این پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ شرارت سے باز نہ آئے، اپنی بیٹی ایوانکا ٹرمپ کو حسینہ اور وزیر خارجہ مائیک پومپیو کو درندہ کہہ دیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جنوبی کوریا میں امریکی فوجی اڈے پر اپنے فوجیوں سے خطاب کے لیے پہنچے تھے اس موقع پر ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا اور وزیر خارجہ مائیک پومپیو بھی پہنچے۔امریکی صدر نے مشہور ہالی ووڈ فلم بیوٹی اینڈ دی بیسٹ کا نام استعمال کرتے ہوئے مائیک پومپیو کا تعارف کے لیے بیسٹ اور اپنی بیٹی کے لیے بیوٹی کا لفظ استعمال کیا۔امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو جو خوشی سے آگے کی جانب بڑھ رہے کہ ٹرمپ کے اس جملے کے استعمال پر جھینپ گئے۔

مزید : علاقائی