برطانیہ کی سفارتکاری کے ذریعے ایرانی جوہری معاہدے کے تحفظ کے لئے کوششیں
لندن (این این آئی)برطانیہ کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایران جوہری معاہدے کے تحفظ کیلئے برطانوی کوششیں جاری ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برطانیہ کے وزیر خارجہ جیرمی ہنٹ نے اپنے ٹویٹ میں اس عزم کا اعادہ کیا کہ ان کا ملک خطے میں حالیہ کشیدگی کو کم کرنے کیلئے سفارتکاری اور سیاسی طریقہ کار کو بروئے کار لائے گا۔