اقبال ٹاؤن ڈویژن کی کارروائیاں  124ملزم گرفتار،15 لاکھ کی ریکوری

 اقبال ٹاؤن ڈویژن کی کارروائیاں  124ملزم گرفتار،15 لاکھ کی ریکوری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر) اقبال ٹاؤن ڈویژن پولیس نے اشتہاری و سنگین جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے گذشتہ ہفتہ کے دوران مختلف جرائم میں ملوث124ملزمان گرفتار کر لیئے۔5ڈکیت اور14 چور گینگ ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے لوٹا گیا15لاکھ30 ہزار روپے سے زائد مالیت کا سامان برآمد کیا گیا۔ ناجائزاسلحہ کے خلاف کارروائی کے دوران14 ملزمان کو حراست میں لیا گیا۔ملزمان کے قبضہ سے14 پسٹلز اور گولیاں برآمدکی گئیں۔ 
منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے15 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ جن کے قبضہ سے1 کلو683 گرام چرس اور247لیٹرشراب برآمد کی گئی۔

مزید :

علاقائی -