گارڈین کورٹ میں بچوں کیلئے  وزٹنگ اور تعمیل ایجنسی رومز کا افتتاح

گارڈین کورٹ میں بچوں کیلئے  وزٹنگ اور تعمیل ایجنسی رومز کا افتتاح

 لاہور(نامہ نگار)سیشن جج لاہور قیصر نذیر بٹ نے گارڈین کورٹ میں بچوں کے لئے بنائے گئے وزٹنگ روم اور تعمیل ایجنسی کے روم کا افتتاح کردیاہے۔ فاضل جج کا کہناہے کہ بچوں کو اچھا ماحول فراہم کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ جب بچے عدالتوں میں آتے ہیں اور ملزمان کو ہتھکڑیوں میں دیکھتے ہیں تو ان کے ذہنوں پر بْرا اثر پڑتا ہے ہم نے کوشش کی کہ معصوم بچوں کو اس ماحول سے نکال کر ایسا ماحول دیا جائے۔

 کہ وہ اچھا تاثر لے کر جائیں، اسی لئے گارڈین عدالتوں میں پیش ہونیوالے بچوں کیلئے وزیٹنگ روم بنایا گیا ہے جو دوکمروں پر مشتمل ہے۔افتتاحی تقریب میں سینئر سول جج شکیب عمران، ایڈیشنل سیشن جج مصباح خان، جاوید اکرم، سول جج قدیرحسین بٹ، عدیل انور ہنجرا سمیت گارڈین عدالتوں کے عملے نے شرکت کی۔

مزید : علاقائی