96 ٹریفک وارڈنز کے تقرر و تبادلے، من پسند ٹریفک سیکٹروں میں تعیناتیاں 

 96 ٹریفک وارڈنز کے تقرر و تبادلے، من پسند ٹریفک سیکٹروں میں تعیناتیاں 

 لاہور (کر ائم ر پورٹر) سی ٹی او لاہور نے ٹریفک وارڈنز کے تقرر و تبادلے کر دیئے،بتایا گیا ہے کہ سی ٹی او کیپٹن(ر)لیاقت علی ملک باہمی رضامندی پر 96 پٹرولنگ افسران، وارڈنز، ٹریفک اسسٹنٹس کے تبادلے کر دیئے،وارڈنز کو ان کے من پسند ٹریفک سیکٹرز میں تعینات کر دیا گیا، انچارج شاہدرہ کو تبدیل کرتے ہوئے پولیس لائن مناواں رپورٹ کرنے کا حکم دیا،عبدالمنان کو انچارج شاہدرہ تعینات کر دیا گیا،سٹی ٹریفک پولیس میں حقیقی میرٹ پالیسی پر عمل کیا جا رہا ہے، وارڈنز کی تعیناتی کیلئے کم از کم چھ ماہ کا عرصہ درکار ہے، ٹریفک سیکٹر میں چھ ماہ گزر کے بعد وارڈنز نئی تعیناتی کیلئے درخواست دے سکتے ہیں، ٹرانسفر پوسٹنگ کیلئے وارڈنز کو کسی قسم کی سفارش کی ضرورت نہیں۔دریں اثنا ایس پی ٹریفک حماد رضا قریشی نے طویل غیر حاضری پر وارڈن عمران کو نوکری سے برخاست کر دیا، بعداز انکوائری وارڈن کو ڈسمس فرام سروس کر دیا گیا،وارڈن حسن، اجمل، یاسر، اصغر اور زبیر کو سنشور دیتے ہوئے آئندہ محتاط رہنے کی ہدایت کی۔

مزید : علاقائی