بھیک مانگنا جرم،سبق پڑھانے والے ٹریفک وارڈن پر بھکاریوں کا تشدد

بھیک مانگنا جرم،سبق پڑھانے والے ٹریفک وارڈن پر بھکاریوں کا تشدد

لاہور (کر ائم رپورٹر)گداگرروکنے پر مشتعل ہو گئے، بھیک مانگنے سے منع کرنے پر ٹریفک وارڈن کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔بتایا گیا ہے کہ ٹھوکر نیاز سیکٹر میں تعیناتت ٹریفک وارڈن عدیل جو کہ قزلباش چوک میں اپنی ڈیوٹی سر انجام دے رہا تھا، وہاں اچانک پیشہ ور بھکاریوں کا ٹولہ بھیک مانگنے آگیا۔ ٹریفک وارڈن عدیل نے ٹریفک کے بہاؤ میں خلل پڑنے پر انہیں منع کیااور انہیں ہٹانے کی کوشش کی توبھکاری بپھر گئے اور اس پر حملہ بول دیا۔بھاریوں نے ٹریفک وارڈن کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔پولیس اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچ گئی تو اس دوران بھکاری نو دو گیارہ ہو گئے،،ٹریفک وارڈن عدیل کا کہنا ہے کہ ٹریفک کے بہاؤ میں خلل ڈالنے کی وجہ سے ان کو چوک پر بھیک مانگنے سے منع کیاتھا،  زخمی ٹریفک وارڈن کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

مزید : علاقائی