جوہر ٹاؤن انڈر پاس کے حفاظتی راڈسے گاڑی ٹکرا گئی،ڈرائیور جاں بحق

  جوہر ٹاؤن انڈر پاس کے حفاظتی راڈسے گاڑی ٹکرا گئی،ڈرائیور جاں بحق

لاہور(کر ائم رپورٹر)جو ہر ٹا ؤ ن کے علا قہ کنال روڈ ڈاکٹر ہسپتال انڈر پاس کے قریب ٹریفک حادثہ، بتایا گیا ہے کہ حادثے کے دوران مرغیاں سپلائی کرنے والی گاڑی پر بیٹھا شخص انڈر پاس سے گزرتے ہوئے حفاظتی راڈ سے ٹکرا گیا، جس کے باعث وہ زخمی ہو گیا، ڈرائیور کو ہسپتال لے جایا گیا لیکن طبی امداد ملنے سے قبل ہی وہ زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر جاں بحق ہو گیا، اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کر کے لاش کو قبضے میں لیکر مر دہ خانے میں منتقل کر دیا،پولیس نے مزید تفتیش شروع کر دی۔

مزید : علاقائی