اے سی رائیونڈ کا دورہ بی ایچ یو،غیر حاضر ملازمین کے خلافانکوائری کا فیصلہ

    اے سی رائیونڈ کا دورہ بی ایچ یو،غیر حاضر ملازمین کے خلافانکوائری کا فیصلہ

لاہور(سٹی رپورٹر) ڈی سی لاہور صالحہ سعید کی ہدایت پر اے سی رائیونڈ عدنان بدر نے بی ایچ یو سلطانکے کا دورہ کیا۔انہوں نے انتظامات کا جائزہ لیااورسٹاف کی حاضری کو چیک کیا۔محمد انور سینٹری انسپکٹر، محمد نوید ویکسینیٹر، مسرت شاہین، سید غلام رضا اور ہما الیاس ڈیوٹی سے غیر حاضر پائے گئے۔اے سی رائیونڈ نے کہا کہ غیر حاضر ملازمین کے خلاف انکوائری منعقد کی جائے گی۔انہوں نے لیبر روم، وارڈز اور ڈسپنسری کا بھی معائنہ کیا۔انہوں نے ہسپتال میں بیڈ شیٹس کو تبدیل کرنے کا حکم دیا۔

انہوں نے ویکسینیشن رجسٹر اور روزانہ کی بنیاد پر ہونے والے اخراجات رجسٹر کو بھی چیک کیا۔ ایک زائد المیعاد میڈیسن(Microgunon) ہسپتال میں پائی گئی۔اے سی رائیونڈ نے کہا کہ بی ایچ یو کے بریل پٹ میں ویسٹ نہ ہونے پر معاملہ کو انکوائر کرنے کی ہدایت کی کہ بی ایچ یو کا ویسٹ کہاں جاتا ہے.۔ضلعی انتظامیہ لاہور کا غیر قانونی ایل پی جی شاپس کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہیں۔03 دکانوں کو سیل کیا گیا اور03 افراد کو حراست میں لے لیا گیااورسلنڈروں کو ضبط کر لیا گیا۔کارروائی اے سی رائے ونڈ عدنان بدر کی نگرانی میں کی گئی۔انہوں نے کہا کہ غیر قانونی ایل پی جی شاپس کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا.۔ڈی سی لاہور صالحہ سعید کی ہدایت پر اے سی رائیونڈ عدنان بدرنے فروٹ و سبزی منڈی کا دورہ کیا۔انہوں نے منڈی میں انتظامات، صفائی ستھرائی اور سٹاف کی حاضری کو چیک کیا۔اے سی رائیونڈ عدنان بدر نے سبزیوں اور پھلوں کی نیلامی کے عمل کی نگرانی کی۔انہوں نے پرائس ہائیکر کے خلاف فوری طور پر ایکشن لیا۔خوبانی کی نیلامی کا ریٹ 450  تھا، کمی کے بعد 430 ریٹ مقرر ہوا اورآم کی نیلامی کا ریٹ 350 تھا، آم کی قیمت میں کمی کروا کر 300 ریٹ مقرر کیا گیا۔کیلا کا لنگور 350، آلوبخارہ کی پیٹی کا ریٹ 450 سے کم کروا کر 400 مقرر ہوا۔آڑو کی پیٹی کا ریٹ 350 تھا، کمی کے بعد 330 مقرر ہوا۔اے سی رائیونڈ نے کہا کہ منڈیوں میں نیلامی کا عمل شفاف طریقے سے جاری رہے گا.۔ضلعی انتظامیہ لاہور سرکار کی زمین پر قبضہ کرنے پر کاروائیاں جاری ہیں۔موضع بھائی کوٹ میں قبضہ مافیا گروپ نے گورنمنٹ زمین پر قبضہ کر رکھا تھا۔ڈی سی لاہور صالحہ سعید نے اے سی رائیونڈ عدنان بدر کو فوری طور پر زمین قبضہ مافیا سے چھڑانے کی ہدایت کی۔43 کنال 02 مرلہ زمین پر قبضہ کر رکھا تھا۔اے سی رائیونڈ عدنان بدر نے موقع پر پہنچ کر پلرز کو ہٹا دیا اور تعمیراتی کام کو رکوا دیا۔زمین کی مالیت 32 کروڑ روپے ہے۔کنال کے حساب سے زمین کی قیمت 7500000 ہے۔اے سی رائیونڈ نے کہا کہ ذمہ داروں کے نشاندہی کی جا رہی ہے تاکہ ان کے خلاف لیگل ایکشن لیا جا سکے۔ڈی سی لاہور صالحہ سعید نے ضلع بھر میں موجود سرکار کی زمین پر خصوصی نظر رکھنے کی ہدایت بھی کی۔انہوں نے کہا کہ تمام اسسٹنٹ کمشنرز سرکار کی زمین پر کسی صورت قبضہ نہ ہونے دیں.۔رائے ونڈ میں کی جانے والی کارروائی کو ڈی سی لاہور صالحہ سعید نے سراہا ہے۔ علاوہ ازیں ضلعی انتظامیہ لاہور کی صفائی مہم جاری ہیں۔اے سی سٹی نے سٹی ایریا میں صفائی ستھرائی کے مناسب انتظامات نہ ہونے کی رپورٹ پر نوٹس لے لیا۔ڈی سی لاہور صالحہ سعید کی ہدایت پر اے سی سٹی فضل ربی نے مال روڈ اور ہال روڈ کا دورہ کیا۔انہوں نے ایل ڈبلیو ایم سی کی ٹیموں کی کارکردگی اورصفائی ستھرائی مہم کے حوالے سے جائزہ لیا۔اے سی سٹی فضل ربی نے کہا کہ ٹیمیں فیلڈ میں موجود ہیں اور صفائی ستھرائی کر رہی ہیں۔ضلعی انتظامیہ لاہور کا انسدادِ تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہیں۔لبرٹی میں آپریشن کیا گیا۔لبرٹی سے تجاوزات کو ہٹا دیا گیا۔کاروائی اے سی ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا نے کی۔ڈی سی لاہور صالحہ سعید کی ہدایت پر کاروائی کی گئی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1