ایل ڈی اے ایمپلائز سوسائٹی میں مالی بے ضابطگیاں،وزیر کوآپریٹو کا نوٹس
لاہور(اپنے نمائندے سے)ایل ڈی اے ایمپلائز سوسائٹی میں بڑے پیمانے پر کرپشن کا انکشاف، اہم شواہد اکھٹے کر لیے گے، صوبائی وزیر کوآپریٹو پنجاب اسلم بھروانہ نے نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری کوآپریٹو سے انکوائری رپورٹ طلب کر لی، دبنگ افسرعائشہ ممتاز کو انکوئری کرنے کے احکامات جاری کردیے، ایڈیشنل سیکرٹری کوآپریٹو عائشہ ممتاز نے سوسائٹی انتظامیہ سمیت ڈی آر اور سی آر کو ریکارڈ سمیت طلب کرلیا ایڈیشنل سیکرٹری عائشہ ممتاز نے اس حوالے سے بتایا کہ انکوائری میرے پاس آ چکی ہے، بہت جلد ذمہ داران کا تعین کر لیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق ایل ڈی اے ایمپلائز ھاؤسنگ سکیم کے خلاف ایک ممبر شعیب نے درخواست دی تھی کے ْاس کو پلاٹ دیا جائے۔سیکرٹری کوآپریٹو منصور قادر نے تحریری حکم جاری کیا تھا کے جب تک ممبر کو پلاٹ الاٹ نہیں کیا جاتا سزا کے طور پر سوسائٹی کے اکاؤنٹ منجمد کر دئیے جائیں تاہم تین ماہ تک سیکرٹری کوآپریٹوکے حکم کونظر انداز کیا گیااورسوسائٹی اکاؤنٹ سے 23لاکھ روپے خرد برد کر لیے گئے۔